پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذہنی تناؤ سے بچنے اور خوش رہنے کا آسان نسخہ جانئے

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے دور میں ہر شخص ذہنی تناؤ کا شکار اور خوشی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ ماہرین نے فوری طور پر ذہنی تناؤ سے نجات پانے اور خوشی حاصل کرنے کا نہایت انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ سے نجات چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ ایک طویل عرصے سے سائنسی و طبی ماہرین کی جانب سے

پیش کی جانے والی نئی نئی تحقیقوں نے ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ حال ہی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں پائی جانے والی کوکو دماغ کو پرسکون کر کے اس میں خوشی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔ باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانا دماغی کارکردگی بڑھانے میں معاون ماہرین کے مطابق یہ کام چاکلیٹ میں موجود فلیونائیڈز کرتے ہیں۔ چاکلیٹ کے یہ فوائد ہم کسی عام سی چاکلیٹ بار سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے لیے طویل عرصے تک کئی ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ جو افراد چاکلیٹ زیادہ کھاتے تھے ان میں ذہنی تناؤ کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں کم تھی جبکہ وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوش تھے۔ تحقیق میں شامل ایک پروفیسر ڈاکٹر لی کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود مٹھاس ہمارے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور ہم جتنی زیادہ چاکلیٹ کھائیں گے اتنا زیادہ خوش رہیں گے۔ تو پھر کیا اراداہ ہے آپ کا؟ خوشی حاصل کرنے کا یہ طریقہ کچھ زیادہ مہنگا نہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…