منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آپ توند سے نجات پانا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔ بس آپ کو ایک ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور اس کے لیے محض اپنے قیمتی وقت سے چند منٹ ہی نکالنے ہوں گے۔ درحقیقت یہ ورزش بہت کم عرصے میں پیٹ کی نکلی ہوئی چربی کو گھلا کر سکس پیک بناسکتی ہے مگر یہ جان لیں کہ یہ

اتنی آسان بھی نہیں۔ اور یہ ورزش ہے ایل سِٹ (L-Sit)۔ اسے پیٹ کے مسلز کے لیے چند مشکل ترین ورزشوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر یہ توند کو سپاٹ کرنے کے لیے انتہائی موثر ہے جبکہ سکس پیک بونس میں بن جاتے ہیں۔ اس ورزش کے لیے پیٹ کی مضبوطی ہی درکار نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے زیریں جسم کو پوری طرح استعمال کرنا ہوتا ہے مگر اس کے طریقہ کار کو کچھ بدل کر آپ بھی اسے اپنے معمولات کا حصہ بناسکتے ہیں۔ اس ورزش کو کرنے کے لیے فرش پر بیٹھ جائیں اور ٹانگیں آگے پھیلالیں جبکہ ہاتھ کولہوں کے برابر میں رکھ لیں۔ اس کے بعد رانوں کو سکیڑ کر جوڑ لیں اور اپنے جسم کو ہاتھوں کے بل اوپر کی جانب اٹھائیں۔ روٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے اس پوزیشن میں 10 سیکنڈ تک رہنے کی کوشش کریں، جس کے بعد 30 سیکنڈ انتظار کریں، یہ عمل ایک سے 4 بار دہرائیں۔ پڑھنے میں یہ جتنی آسان لگ رہی ہوگی اتنی ہی مشکل ہے کیونکہ زیریں جسم کو اٹھانے کے بعد آپ کو کولہے اگے اور پیچھے حرکت دینی ہے تاکہ پیر کچھ انچ پیچھے سرک جائیں، اس کے لیے پیٹ کے مسلز کو کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔ ویسے اگر یہ پوزیشن بہت مشکل ہو تو خطرہ مول نہ لیں بلکہ اسے آسان بنالیں، اسے کسی پول یا کسی اسٹینڈ پر کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ اس ورزش کو عادت بنانے کے بعد توند سے نجات کے لیے جم جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور ہاں سکس پیک بنانا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…