بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تعطیلات کا یہ فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں دفتر اور اپنے کام سے وقفہ لینا اور چھٹیاں کرنا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتا ہے؟ ہم میں سے کئی ملازمت پیشہ افراد باس کی نظروں میں اچھا بننے کے لیے سالانہ تعطیلات نہیں لیتے یا بہت کم لیتے ہیں، تاہم ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ ایسے افراد قبل از وقت موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ فن لینڈ میں کی جانے والی اس تحقیق میں دو گروہوں کی جانچ کی گئی۔ ایک گروہ وہ تھا جو باقاعدگی سے دفتر سے سالانہ تعطیلات لیتا تھا، جبکہ دوسرا سارا سال کام میں جتا رہتا تھا۔ دفتر سے تعطیلات لینے کے

بے شمار فوائد ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے سالانہ 3 ہفتوں سے زیادہ تعطیلات لیں ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 37 فیصد کم ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق تعطیلات کام کے دوران ہونے والے ذہنی دباؤ سے نجات کا نہایت آسان طریقہ ہیں۔ ملازمین کا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہونا کمپنیوں کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے برعکس چند دن کی تعطیلات ملازمین کی ذہنی استعداد اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں جو ملازمین اور کمپنی دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ تو پھر آپ کب سے تعطیلات پر جارہے ہیں؟



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…