منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ناشتہ نہ کرنے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جاتا ہے اور اس سے منہ موڑنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا ہے۔ درحقیقت ناشتہ نہ کرنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا خطرہ ایک تہائی حد تک بڑھا دیتی ہے۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی

ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ناشتے کا اچھا انتخاب کیوں ضروری ہوتا ہے؟ جرمن ڈائیبیٹس سینٹر کے دوران ایک لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ صبح کی پہلی غذا کو جزو بدن نہ بنانا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بننے کا امکان 33 فیصد بڑھا دیتا ہے۔ اور یہ صرف ان افراد کے لیے ہے جو کبھی کبھار ایسا کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو ہفتے میں کم از کم 4 دن ناشتہ نہیں کرتے، ان میں یہ خطرہ ناشتے کرنے والوں کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، وہ دن میں ناقص غذا کا زیادہ استعمال کرسکتے ہیں۔ کہیں آپ ناشتے میں یہ غلطیاں تو نہیں کرتے؟ محققین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 30 فیصد افراد ناشتہ نہیں کرتے، خصوصاً وہ افراد جو بڑھتے وزن سے پریشان ہوتے ہیں، تاکہ دن بھر میں کیلوریز کی تعداد کم کرسکیں۔ تحقیق کے دوران محققین کا خیال تھا کہ اس عادت سے موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہوگا مگر نتائج سے معلوم ہوا کہ کسی بھی وزن کے حامل افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے اور محققین نے اس میں لکھا کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ منہ چلانے کے لیے ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جو زیادہ کیلوریز کے ساتھ وزن بھی بڑھاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…