امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر کے مسئلے ہو ں ، دفتر میں کسی ساتھی سے بحث یا کسی کام کے لیے کارکردگی کا دباﺅ، انسان اس وقت کچھ بھی کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے جب وہ انتہائی شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہو۔ اور دفتر جانا چھوڑنا بھی ممکن نہیں ہوتا تو اپنے ذہنی تناﺅ
کو دور کرنے یا خود کو پرسکون رکھنے کے لیے ایک آسان طریقے پر عمل کریں، جس کے لیے آپ کی سانس اہم کردار ادا کرے گی۔ جی ہاں خود کو پرسکون رکھنا ہت آسان ہے اور سانس کے ذریعے آپ ایسا کمال کرسکتے ہیں۔ سانس لینے کے اس طریقے کو کمبیٹ بریتھنگ یا فور کاﺅنٹ بریتھنگ کہا جاتا ہے جس سے دل کی دھڑکن کی رفتار کم اور سانس پر کنٹرول کو دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق اگر آپ کے ارگرد حالات ذہنی تناﺅ بڑھانے کا باعث بن رہے ہو تو اس طریقہ کار سے آپ خود کو پرسکون بناسکتے ہیں۔ اس طریقہ کار کو امریکا میں پولیس اور فوج کے اہلکار مشکل صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ طریقہ کار جانیں: اپنی ناک سے سانس لیں اور 1 سے 4 تک گنتے ہوئے سانس لیتے رہے۔ اب اپنی سانس کو ایک سے 4 تک گنتے ہوئے روکیں۔ اب نرمی سے اسے منہ کے راستے خارج کریں اور ایک سے 4 تک گنتے ہوئے ایسا کریں۔ جب پوری سانس خارج ہوجائے تو پھر سانس کو ایک سے 4 تک روکیں۔ اس عمل کو اس وقت دہرائیں جب تک کنٹرول حاصل نہ کرلیں۔