جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ کوئٹہ کے مضافات میں 40 سے65 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ‘‘

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کے چند مضافات میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے 40 سے 65 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونیسیف سے منسلک ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے چند مضافات میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے

45 فیصد سے  65 بچوں کو انتہائی غذائی قلت کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے صوبائی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شیر احمد استنکزئی کا کہنا تھا کہ یونیسیف اور بلوچستان حکومت نے مشترکہ طور پرکوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کا سروے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ5 دسمبر سے 8 دسمبر تک ہونے والے اس سروے کے لیے 2500 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ‘غذائی کمی کے شکار سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ کی تحصیل پنج پائی اور کاہان شامل ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ پنج پائی اور کاہان میں شدید غذائی قلت 40 سے 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اصول کے مطابق جہاں پر 15 فیصد تک بچوں میں غذائی قلت پائی جائے تو وہاں پر ایمرجنسی نافذ کردی جاتی ہے۔ ڈاکٹر شیر احمد استنکزئی نے کہا کہ خشک سالی کے باعث بلوچستان حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چاغی، نوشکی، واشک اور خاران سمیت خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں بھی بچوں کے سروے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کوآرڈی نیٹر برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ اضلار میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کا سروے کریں گی۔ طبی ماہرین کے ماننا ہے کہ غربت، صاف پانی کی عدم فراہمی اور غیرمعیاری خوراک ہی غذائی قلت کا باعث بنتے ہیں۔ یونیسف کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر میں بچوں کو نازک، کمزور، معذور اور باقاعدہ چلنے سے محروم دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے صحرائی ضلع تھرپارکر میں غذا کی کمی اور وائرل انفیکشنز کے باعث بچے جاں بحق ہوتے رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہی 7 نومولود دم توڑ گئے تھے۔ امدادی تنظیموں

اور دیگر اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر میں رواں سال غذائی قلت اور آلودہ پانی سے ہونے والی بیماریوں سے نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 6 سو 35 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے اس معاملے پر ازخود نوٹس بھی لیا گیا تھا اور سابق سیکریٹری صحت کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا اس کے ساتھ ہی تھر میں بچوں کی اموات کے معاملے پر غیر جانب دار ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی بھی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…