پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کیا اس گری کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس موسم میں مونگ پھلی کھانے کا شوق تو اکثر افراد کو ہوتا ہے مگر کیا اس گری کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ جی ہاں ویسے تو مونگ پھلی کھانے کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں مگر بیشتر افراد اسے منہ چلانے کے لیے ہی کھانا پسند کرتے ہیں، اس کے فائدے انہیں معلوم ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ وہ گری ہے جو لگ بھگ پورا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہے۔

جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ جسمانی توانائی بڑھائے مونگ پھلی وٹامنز، منرلز، غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ سب جسمانی توانائی کے حصول کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس مزیدار میوے کو روز کھانا کیوں ضروری ہے؟ کولیسٹرول مونگ پھلی کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتی ہے۔ مونگ پھلی میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کے امراض کی روک تھام کرتے ہیں۔ امراض قلب، الزائمر اور انفیکشن سے تحفظ مونگ پھلی میں موجود پولی فینولک اینٹی آکسائیڈنٹ امراض قلب، کینسر، اعصابی امراض اور فنگل انفیکشن کی روک تھام میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ فالج کا خطرہ کم کرے مونگ پھلی کھانے سے جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں فالج کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ جلد کو تحفظ مونگ پھلی میں موجود وٹامن ای جلد اور بلغمی جھلی کے خلیات کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات بچنا ممکن ہوتا ہے۔ پتے کی پتھری سے بچاﺅ محض 29 گرام مونگ پھلی کا ہر ہفتے استعمال پتے کی پتھری یا پتے کے امراض کا خطرہ 25 فیصد کم کردیتا ہے۔ جسمانی وزن بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے جو خواتین مونگ پھلی ایک ہفتے میں کم از کم 2 بار کھاتی ہیں، ان میں موٹاپے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ روزانہ بادام کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ بلڈ شوگر ریگولیٹ کرے مونگ پھلی میں موجود مینگنیز کیلشیئم ، چربی اور کاربوہائیڈیٹ کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ڈپریشن سے لڑے جسم میں سیروٹونین کی کم سطح ڈپریشن کا باعث بنتی ہے، مونگ پھلی میں موجود ایک جز ٹرائیتوفن سیروٹونین کے اخراج کو بڑھاتا ہے جس سے ڈپریشن سے لڑنے میں مدد ملتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…