بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ہر عمر میں دماغ کو جوان رکھنا آپ کے اپنے ہاتھ میں

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتے میں 3 بار ورزش اور صحت بخش غذا دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ درمیانی عمر میں جو لوگ ہفتہ بھر مین 100 منٹ ورزش کرتے ہیں جبکہ پھلوں، سبزیوں اور اجناس پر مشتمل غذا کھاتے ہیں ۔

ان کی دماغی عمر حقیقی عمر سے 10 سال کم ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے افراد ذہنی آزمائشی ٹیسٹ میں زیادہ بہتر اسکور حاصل کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 160 افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی کا شکار نہیں تھے مگر انہیں فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کی کوششوں میں مسائل کا سامنا تھا۔ ان افراد کو صحت بخش غذا استعمال کرانے کے ساتھ ہفتے میں 3 بار چہل قدمی، سائیکل چلانے یا جاگنگ کرنے کا کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 6 ماہ کے بعد ان کی ذہنی عمر بہتر ہوگئی اور اس میں 10 سال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ ورزش اور صحت بخش غذا سوچنے کی صلاحیت بہتر کرکے دل کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ دماغ کی جانب دوران خون بھی بڑھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔ کچھ عرصے قبل امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پھلوں، ،سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل غذا کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت یا دودھ سے بنی مصنوعات کا کم استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کی رفتار کو کم کردیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صحت بخش غذا دماغی تنزلی کا باعث بننے والے الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتی ہے اور دماغی عمر میں اضافہ نہیں ہوتا۔ پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل کا غذا میں زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے دماغ کا حجم اس طرح کی خوراک نہ کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے اور ان کی دماغی عمر بھی پانچ سال کم ہوتی ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…