جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

توند یا اضافی وزن عارضہ قلب کی سب سے بڑی وجہ قرار

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم کا اضافی وزن اور توند ویسے تو کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے مگر حال ہی میں ماہرین نے خبردار کیا کہ موٹاپے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کے خدشات بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی ورلڈ کانگریس کارڈیالوجی اور کارڈیو اسکل ہیلتھ میں عالمی ادارے نے سروے رپورٹ جاری کی جس میں عارضہ قلب کی وجوہات

اور اعداد و شمار بیان کیے گئے۔ ماہرین نے گزشتہ برس سامنے آنے والے کیسز کی روشنی میں یہ رپورٹ مرتب کی جس میں یورپ کے 16 ممالک کے مریضوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یورپ دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں دل کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں رہنے والے افراد میں بیماری پھیلنے کی وجہ اُن کا طرز زندگی ہے کیونکہ وہ دن کا بڑا حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کے جسم میں چربی بڑھ گئی۔ تحقیق میں شامل افراد کو میڈیکل ہسٹری کے ساتھ انٹرویو کے لیے بلایا گیا اور ماہرین نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔ ڈاکٹرز نے مریضوں سے تمباکو نوشی، کھانے پینے کی عادت، جسمانی مشقت، بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق سوالات کیے۔ ماہرین کے مطابق بیشتر مریضوں کو وزن کی وجہ سے بلڈپریشر کی بیماری تھی جس کی وجہ سے وہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں نے اپنے کوائف جمع کروائے جن میں سے 64 فیصد افراد کو موٹاپے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ شوگر اور بلڈپریشر کے امراض میں بھی مبتلا ہوگئے جبکہ نارمل وزن والوں میں سے 37 فیصد کو مذکورہ امراض لاحق تھے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے 18 فیصد جبکہ جسمانی مشقت اور چہل قدمی نہ کرنے والے 36 فیصد افراد عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے۔ سروے رپورٹ کی روشنی میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دل کی بیماریاں پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ اضافی وزن یا موٹاپہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…