اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہ شخص جو اپنی جرابیں سونگھ کر ہسپتال پہنچ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں اکثر ایسے طبی کیسز سامنے آتے ہیں جن کے بارے میں جان کر سمجھ نہیں آتا کہ قہقہے لگائے جائیں یا اپنا سر پکڑ لیا جائے۔ ایسا ہی ایک انوکھا کیس گزشتہ دنوں سامنے آیا جس کی تفصیلات چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ذہن کو بھی گھما کر رکھ دیتی ہیں۔

چین کے شہر ژانگژو کا رہائشی 37 سالہ شخص اس وقت ہسپتال پہنچ گیا جب اس نے اپنی جرابوں کو سونگھ لیا۔ جی ہاں اپنی جرابوں کو سونگھ کر یہ شخص ہسپتال پہنچ گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ شخص بہت دیر تک جرابوں سے خارج ہونے والی بو سونگھتا رہا جس کے بعد اس کے سینے میں تکلیف شروع ہوگئی اور ہسپتال میں ایمرجنسی میں اسے داخل کرانا پڑا۔ وہاں سے درد کی وجہ معلوم ہوئی کہ جرابوں کی بو کے نتیجے کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں ایک فنگل انفیکشن ہوگیا تھا اور ہسپتال میں اب اس کا علاج ہونے کے ساتھ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے، ایسا کیوں ہوا۔ اس مریض کا نام پینگ بتایا گیا اور جب ڈاکٹروں نے اس سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اسے اپنے جرابیں سونگھنے کی عادت لاحق ہے۔ اس بات سے ڈاکٹروں نے  ریافت کیا کہ اس کے پیروں میں موجود فنگل انفیکشن اس عادت کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لوگوں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جراب کو ایسے ہی سونگھ کر دھونے کے لیے ڈال دینا کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ تاہم اگر آپ اسے دیر تک ناک سے لگائے رکھیں گے تو پھر ضرور محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیروں سے فنگل انفیکشن نظام تنفس سے پھیپھڑوں تک پہنچ سکتا ہے۔ ابھی یہ چینی شخص ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائے گا مگر یہ واضح نہیں کہ وہ اپنی اس بری عادت سے بھی نجات پاسکے گا یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…