اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مانسہرہ کی تحصیل بفہ کے اسپتال میں آپریشن سے پہلے بچے کی پیدائش

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن میں کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر بفہ میں زچگی کے آپریشن کی سہولت مہیا کردی۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بفہ کے تحصیل اسپتال میں انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں اور آج اس سہولت کی

دستیابی کے بعد پہلےآپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت عمل میں لائی گئی ہے، زچہ بچہ دونوں محفوظ اور صحت مند ہیں ۔ آپریشن کرنے والی گائنا کالوجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اس علاقے میں کسی نعمت سے کم نہیں ، اس سے قبل کسی ایمرجنسی کی صورت میں زچہ کو مانسہرہ منتقل کرنا پڑتا تھا جس میں اکثر و بیشتر ماں اور بچے دونوں کی جان ضائع ہوجاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے اب ہم مستقبل میں اس علاقے کی کئی ماؤں اور ان کے بچوں کی زندگیاں بچا سکیں گے۔ اسپتال میں پہلے آپریشن کی کامیابی پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حکومت کا اہم قدم ہے۔ مانسہرہ کی تحصیل بفہ کی کل آبادی تین لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔ علاقے میں کسی بھی بیماری کی صورت میں سب سے پہلے مریضوں کو یہیں لایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی آئینِ پاکستان کے تحت دیہی اور شہری ہر باشندے کا حق ہے ، تاہم ماضی میں عوام کے اس حق کی جانب سے غفلت برتنے کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…