اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

گلیسرین جلد کی نمی بحال کے لیے بہترین ذریعہ ہے

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلیسرین گھروں میں عام استعمال ہونے والی ایسی چیز ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔ یہ خشک اور نمی سے محروم جلد کے علاج کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے جسے حیوانی چربی اور ویجیٹیبل فیٹ کی مدد سے تیار کیا جاسکتا ہے۔

میٹھے ذائقے والی گلیسرین کو مختلف کریموں، موئسچرائزر، شیمپوز اور کنڈیشنرز میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ خشکی ختم کرے گلیسرین جلد کی نمی بحال کے لیے بہترین ذریعہ ہے، اسے موسم سرما میں استعمال عادت بناکر جلد کی نمی برقرار اور تروتازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے، اگر جلد خشک ہوگئی ہے تو گلیسرین کا استعمال اس مسئلے کو دور کرے گا۔ پی ایچ بیلنس برقرار رکھے گلیسرین جلد میں پوٹینشینل ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اسے اکثر لگانا جلد سے پانی کم ہونے کے اثرات کم کرتا ہے، گلیسرین کے استمال سے جلد پر نمی کی ایسی تہہ بنتی ہے جو کہ سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرکے جلد کو صحت مند، چمکداررکھتی ہے۔ فنگل کش گلیسرین قدرتی دوا کے طور پر کام کرکے جلدی بیماریوں جیسے چنبل کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جلد کے مردہ حصوں کو ہٹائے گلیسرین کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات جلد سے خارج ہوتے ہیں، جس سے نئے جلدی خلیات بنتے ہیں اور صحت مند اور شفاف جلد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ استعمال کا طریقہ 50 ملی لیٹر گلیسرین اور 50 ملی لیٹر عرق گلاب کو ایک برتن میں اچھی طرح مکس کریں، اس مکسچر کو ائیرٹائٹ جار میں محفوظ کردیں، اسے استعمال کرنے کے لیے روئی کو اس می ںڈبو کر جلد پر پھیر لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…