اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلے کی خرابی ایک ایسی تکلیف ہے جس کا شکار سردیوں کے موسم میں تقریباََ ہر شخص ہو جاتا ہے اور بعض افراد تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو گرمیوں میں بھی گلا خرابی کا شکار رہتے ہیں۔ گلا خرابی کا باعث حساس تھائیرائیڈز گلینڈ ہوتے ہیں جن میں ذرا سی ٹھنڈی یا کھٹی چیز کھانے پر تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ ناریل کا باقاعدہ استعمال آپ کو گلے کی خرابی
سے نجات دلا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ناریل کا تیل گلے کی تکالیف کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ قوت مدافعت میں اضافہ اور میٹابولزم کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ناریل کے تیل میں موجود چکنائی انسانی جسم کیلئے نہایت فائدہ مند ہوتی ہے۔ اپنے روزہ مرہ کے کھانوں میں صرف ناریل کے تیل کے 3چمچے آپ کی صحت کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔