بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بس اس عام سی چیز کا استعمال کریں،دل اورہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کو ماہرین نے بڑی خبرسنادی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چقندر میں موجود نائٹریٹس کی وافر مقدارجسم میں داخل ہوکر ایک قسم کی گیس پیدا کرتی ہے جسے نائٹریٹ آکسائیڈ کہتے ہیں ۔ اس گیس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ بلڈ پریشر کے مریض لازمی چقندر کا استعمال کریں اس سے آ پ آ کو اپنا بلڈ پریشر سہی رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔چقندر سے جگر بھی صاف رہتا ہے ۔ اس سے جسم میں آئرن کی کمی دو ر ہوتی ہے ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ یہ انیمیا کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔کینیڈاکی گویلف یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چقندر میں پائے جانے والی غذائی نائٹریٹ خون کی شریانوں کو کشادہ کر کے بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوان بیس نوجوانوں کو چقندر کے جوس یا دیگر چیزوں کا استعمال کرایا گیا جس کے بعد ان کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ اورتحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے چقندر کا جوس استعمال کیا تھا، ان میں بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عوامل کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔چقندرکی پہلی مرتبہ کاشت روم میں کی گئی تھی اور افادیت کے اعتبار سے ایک منفرد اور مکمل غذا ہے ۔ چقندر کے انسانی صحت پر ان گنت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس کا گلابی رنگ اس میں موجود بیٹانن نامی مادے کی وجہ سے ہوتا ہے جسے اکثر ڈائی اور کھانے کا رنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ چقندر کو کئی طریقوں سے کھایا جاتا ہے ۔ کچھ لوگ اسے سلاد کے طور پر پسند کرتے ہیں تو کچھ اسے پکا کر کھاتے ہیں ۔چقندر کو ایک فیٹ فری سبزی کہنا غلط نہیں ہوگا ۔ اس میں کیلیریز بہت کم تعداد میں موجود ہوتی ہے ۔ چقندر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے ۔ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس گلابی سبزی کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

اس سے آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا ا اور پیٹ بھی بھر جائے گا ۔ عام طور پر وزن کم کرنے کے لیے چقندر کو سلاد کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔اس کے استعمال سے جسم سے تمام فاضل مادہ باہر نکل جاتا ہے ۔ چقندرخون بھی صاف کرتا ہے ۔ جو لوگ باہر کا کھانا اور سنیکس وغیرہ کے شوقین ہیں وہ ضرور اپنی غذا میں چقندر کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کا جسم نقصان پہنچانے والے جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔چقندر میں موجود پولی فینلز ، بیٹانن(جس کے باعث چقندر کا رنگ گلابی ہوتا ہے ) ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول زیادہ ہونے کی صورت میں آکسیڈیشن کو کم کرتے ہیں ۔ اینٹی آکسیڈنٹس اس کے علاوہ خون کی شریانوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔یہ بالوں کی حفاظت اور انھیں مضبوط بنانے کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اس سے بالوں کی جڑوں میں موجود خشکی بھی دور ہوتی ہے۔ چقندر کھانے سے سر کی خارش کو بھی آرام آتا ہے ۔

کھانے کے ساتھ ساتھ اگر آپ چقندر کا ر س تھوڑے سے سرکے اور ادرک کے پانی میں ملا کر سر اور بالوں پرلگائیں تو اس سے خشکی اور خارش کافی حد تک کم ہو سکتی ہے ۔چقندر کو پانی میں ابال کر اس پانی سے منہ دھوئیے یا منہ پر روئی سے یہ پانی لگا کر پانچ منٹ بعد منہ دھو لیجئے ۔ اس سے چہرے کو بے حد فائدہ پہنچتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔ چقندر میں فولیٹ ہونے کی وجہ سے یہ جھریاں پڑنے اور دوسر ے جلدی امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔چقندر کے باقائدہ استعما ل سے آنکھوں کی بینائی اچھی ہوتی ہے ۔ اس میں وٹامن اے اور کیرو ٹینو ائیڈز کی وافر مقدار بینائی کو بہتر بنانے میں معاونت کرتی ہے ۔ اس میں کوئی شق نہیں کہ چقندر ایک بہترین سبزی ہے ۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہے جس کے باعث اس کااستعمال صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…