اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کینسر جیسے جان لیوا مرض کی 15 ابتدائی علامات جانئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔ کینسر کی متعدد علامات اس مرض کے مختلف مراحل میں سامنے آتی رہتی ہیں۔ درحقیقت انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ

81 لاکھ کینسر کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 96 لاکھ مریضوں کی موت کا امکان ہے۔ اموات کی شرح میں اضافے کی وجہ آبادی کا بڑھنا اور بوڑھا ہونا، ترقی پذیر ممالک میں قوموں کا صحت مند نہ ہونا اور بڑی معیشتوں کے ساتھ منسلک افراد کا خطرناک روایتی رہن سہن ہونا ہے۔ تاہم اگر اس مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے پر ہوجائے تو علاج آسان اور اس سے مکمل چھٹکارا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے۔ تو یہاں کینسر کی وہ ابتدائی علامات جان لیں جو اس موذی مرض کی مختلف اقسام میں عام طور پر سامنے آتی ہیں۔ جلد میں تبدیلیاں جلد پر کوئی نیا نشان یا اس کے حجم، ساخت یا رنگت میں تبدیلی جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک اور علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ نشان جسم کے دیگر نشانوں سے بالکل مختلف ہو، اگر ایسا کوئی غیر معمولی نشان نظر آئے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔ ہر وقت کھانسی اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ چھاتی میں تبدیلیاں چھاتی کا سرطان خواتین میں بہت زیادہ عام ہے، تاہم اکثر چھاتی میں آنے والی تبدیلیاں کینسر کی نشانی نہیں ہوتیں، مگر پھر بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور چیک اپ کرایا جائے، کوئی بھی گلٹی، سرخی، درد یا دیگر تبدیلیاں فکر کا باعث ہوسکتی ہیں۔ پیٹ پھولنا اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناﺅ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا

چاہیے، خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ پیشاب کے دوران مسائل عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتے ہیں۔

لمفی نوڈز کا سوجنا یہ چھوٹے بیج کی شکل کے گلینڈ گردن، بغلوں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں، جب وہ سوجن کا شکار ہوں تو اس کی وجہ اکثر نزلہ زکام یا گلے کی تکلیف جیسے انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے، مگر مختلف اقسام کے کینسر جیسے لیوکیمیا اور لمفائی بافتوں کے کینسر بھی اس سوجن کا باعث بنتے ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے خون آنا واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے، پیشاب میں خون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔ چیزیں نگلنے میں مشکل نزلہ زکام

معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے، چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔ منہ میں چھالے یا درد منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہوجائیں تو پریشانی کی بات نہیں۔

اور نہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگر جب یہ چھالے ٹھیک نہ ہو یا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفید یا سرخ نشانات بن جائے یا جبڑوں کے قریب سوجن یا بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جو مرد سیگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

جسمانی وزن میں کمی یقیناً ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مند ہوتا ہے جس کے لیے غذا یا ورزش کو ترجیح جاتی ہے، مگر جب ایسا بغیر کسی کوشش اور وجہ کے ہونے لگے خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تو یہ عام سی چیز نہیں، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے، معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔ اکثر بخار یا انفیکشن کا شکار رہنا اگر آپ صحت مند ہیں۔

مگر پھر بھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے، اس کینسر کی ابتدا میں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ سینے میں جلن یا بدہضمی لگ بھگ ہر ایک کو ہی سینے میں جلن یا بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے جو عام طور پر غذا یا تناﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

تاہم طرز زندگی میں تبدیلیوں کے باوجود یہ مسائل سامنے آتے رہے رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ معدے کے کینسر کی ایک علامت بھی ہوتی ہے۔ مسلسل تھکاوٹ ہر ایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے تاہم اگر ایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جو پہلے کبھی نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لینا چاہیے کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت زیادہ خارش اگر آپ کے جسم میں ہر وقت خارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں عام طور پر نہیں ہوتے جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔ معدے میں درد یا متلی اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تو یہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، مگر خون اور لبلبے کے کینسر کی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…