بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اس تیل کے حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لہسن کا استعمال تو کھانوں کے لیے عام ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس جڑی بوٹی کا تیل بھی جسم کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ لہسن کو صدیوں سے قدرتی ادویات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ایک ٹکڑے کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہر ایک کے لیے لہسن کی بو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

مگر اس کے تیل میں اتنی بو نہیں ہوتی۔ لہسن کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟ اس کے فوائد جلد اور صحت کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہسن کا تیل کیسے بنائیں؟ سب سے پہلے لہسن کی پوتھیوں کو پیس لیں اور پھر انہیں ایک ساس پین میں کچھ مقدار میں زیتون کے تیل کے ساتھ ڈال دیں، اس مکسچر کو درمیانی آنچ میں 5 سے 8 منٹ تک گرم کریں، اس کے بعد برتن کو چولہے سے اٹھالیں اور اس مکسچر کو ائیرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں، آپ کا تیار کردہ لہسن کا تیل اب استعمال کے لیے تیار ہے۔ جلدی مسائل کے خلاف مفید طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن فنگل کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے مونیلیا اور دیگر امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے، اس کے لیے بس لہسن کے تیل کو تھوڑا گرم کرکے دن میں ایک بار متاثرہ حصے پر لگائیں اور تبدیلی دیکھیں۔ کیل مہاسے کنٹرول کرے اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ لہسن کا تیل ایسے غذائی اجزا اور منرلز جیسے سیلینیم، ایلیسین، وٹامن سی، وٹامن بی سکس، کاپر اور زنکر سے بھرپور ہے جو کہ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، اس تیل کی ورم کش خصوصیات ورم زدہ جلد کو آرام پہنچاتی ہیں۔ بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کرے لہسن کے تیل میں موجود سلفر، وٹامن سی اور وٹامن ای سر کی صحت بہتر کرتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرکے بالوں کے گرنے کا مسئلہ دور اور گنج پن سے بچاتے ہیں، سر پر اس تیل کو گرم کرکے نرمی سے مالش کریں، رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور اگلی صبح شیمپو سے دھولیں۔ اسی طرح خام لہسن لہسن بھی آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق

بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دانت کے درد میں کمی لائے روئی کو لہسن کے تیل میں ڈبو کر اس دانت پر رکھیں جس مں تکلیف ہورہی ہو، اس میں موجود مرکب ایلیسین دانت کے درد اور ورم کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ بیکٹریا کے

انفیکشن کو کم کرنے دانتوں کی فرسودگی کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہتر ایک طبی جریدے Bratislava میڈیکل جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزا شریانوں کے مسلز کو سکون پہنچانے کے ساتھ بلڈپریشر میں کمی لاتے ہیں۔ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرے امریکن جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لہسن کا تیل

کولیسٹرول کی سطح میں کمی کا اثر رکھتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل اور لہسن کے تیل کو اکھٹا استعمال کرنا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔ کینسر کا علاج ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لہسن میں موجود مرکبات میں ایسے انسداد کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ بریسٹ کینسر کے کینسر زدہ خلیات کے علاج میں مدد دیتی ہے۔

نزلہ زکام سے تحفظ لہسن کی پوتھیاں نزلہ زکام کے خلاف موثر سمجھی جاتی ہے تو انہیں سرسوں کے تیل میں ڈال کر گرم کریں اور پھر اس تیل کو نہانے سے پہلے جلد پر لگائیں، اس سے جسم میں ایسی تہہ بن جائے گی جو کہ نزلہ زکام سے بچانے میں مدد دے گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…