پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ کئی سائنسی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے شہد کا ایک طریقہ استعمال بتایا ہے جو بہت ساری بیماریوں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ honey-2 ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور دار چینی کا

مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔ ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مرکب کو بے شمار بیماریوں کے خلاف مفید بتایا گیا۔ امراض قلب میں مفید شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر جام یا جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنہیں دل کا ایک دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ مرکب استعمال کریں تو یہ انہیں اگلے دورے سے بچا سکتا ہے۔ اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دار چینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔ دانت کے درد میں افاقہ ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی اور 5 چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں 3 مرتبہ لگائیں۔ درد ختم ہونے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ honey-3 کولیسٹرول میں کمی دو کھانے کے چمچے شہد اور 3 چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں اور کولیسٹرول کے مریض کو استعمال کروائیں۔ اس سے 10 فیصد کولیسٹرول صرف 2 گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔ ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دار چینی روزانہ دن میں 3 مرتبہ لیں۔ یہ پرانی سے پرانی کھانسی، بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سائینس کو صاف کرتا ہے۔ معدے کے امراض کا علاج شہد اور دار چینی ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور یہ معدے کے السر کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔ گیس کی تکلیف سے حفاظت انڈیا اور جاپان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی ہوئی دار چینی

کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی کئی تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔ وزن میں کمی روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔ روزانہ کیا جانے والا یہ عمل وزن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی۔ بال جھڑنے میں کمی روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…