چائے کا عالمی دن : طبی ماہرین نے شوقین افراد کو خوشخبری سنادی

16  دسمبر‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ گرم چائے پینے والے افراد کو کالے موتیا ’گلوکوما‘ کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج یعنی 15 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس مشروب کے بڑھتے ہوئے شوق اور لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے کلینڈر کا ایک روز چائے کے نام کیا۔ چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کےلیے کرتے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ گرم چائے پیتے ہیں وہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں آنکھوں کے بڑے امراض جیسے نابینا ہونا اور کالے موتیا (گلوکوما) کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتے۔ تحقیق میں اُن افراد کو شامل کیا گیا جو دن بھر میں ایک یا اُس سے زیادہ کپ گرم چائے استعمال کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں گلوکوما کی بیماری کی علامات پیدا ہونے کے امکانات 74 فیصد کم نظر آئے۔ پروفیسر این کولمن کا کہنا تھا کہ ’کالا موتیاایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کا فی الحال طبی ماہرین کوئی علاج دریافت نہ کرسکے البتہ گرم چائے کے ایسے فوائد سامنے آئے جسے دیکھ کر ہماری ٹیم خود بھی حیران رہ گئی۔ آنکھوں کی کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورہ ضرور کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…