پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

لندن : دانت کا علاج معذورخاتون کی موت کا سبب بن گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دانتوں کا علاج کرانے کے لیے اسپتال جانے والی معذور خاتون کئی دن زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئیں ، ڈینٹسٹ نے خاتون کے تمام دانت نکال دیے تھے۔ تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے ورسسٹرشائر میں پیش آیا۔

جہاں رواں سال اکتوبر میں 49 سالہ رشل جونسٹون اپنے دانت کی خراب حالت کے سبب آپریشن کے لیے گئی تھیں۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر نے دانتوں کی حالت خراب ہونے کے سبب ان کے تمام دانت نکال دیے جس کے سبب ان کی طبعیت خراب ہوئی اور آپریشن کے چند گھنٹوں بعد وہ اپنے حواس میں نہ رہیں۔ کئی دن انہوں نے اسپتال میں جان بچانے والی مشینوں کے سہارے گزارے اور بالاخر نومبر کے آخر میں اسپتال انتظامیہ نے ان کے اہل خانہ کو کہہ دیا کہ وہ اب ان کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دو اورخاندانوں نے اسی نوعیت کی شکایت کی ہے کہ ان کے بچوں کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ دونوں بچے ذہنی طور پر متاثر تھے اور ان کا خیال تھا کہ خرابی کے سبب ان کے کچھ دانت نکالے جائیں گے تاہم جب بچے واپس آئے تو ان کے منہ میں کوئی دانت نہیں تھا۔ مریضوں کے ورثا ء کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں مریض کے اہل خانہ کو ہر صورت اعتماد میں لینا چاہیئے اور ایسا کوئی عمل بغیر اجازت ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔ ڈینٹل سروس چلانے والے سرکاری اداےکا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال کا شکار مریضوں کے ساتھ جو طریقہ کار اپنانا لازمی ہے وہ مکمل طریقےسے اپنایا گیا ہے اور خاتون کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی گئی ہے۔ خاتون کی موت کی تحقیقات کے لیے تین طبی ماہرین پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس معاملے پر مہم چلانے والے کچھ لوگوں کا کہنا ہے خصوصی توجہ کے طالب مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں عموماً رابطے کے مسائل پیش آتے ہیں ، ایسی صورتحال میں ڈاکٹر کو چاہیئے کہ سارے دانت نکالنے سے قبل اہل خانہ سے گفتگو کرے اور اس کے لیے لازمی اجازت حاصل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…