مٹی کھائیں‌ اور موٹاپے کو دور بھگائیں : طبی ماہرین کا عویٰ

15  دسمبر‬‮  2018

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان مٹی کھا کر اپنے موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ کے ماہرین ڈائریا کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے مشاہدے کے لیے سر جوڑ کر

بیٹھے تو اُن کے سامنے گولی کا ایک اور نیا فائدہ بھی آیا۔ ماہرین کے مطابق وہ چینی مٹی سے تیار ہونے والی ادویات پر تحقیق کررہے تھے کہ یہ کس طرح انسان کے جسم میں جاکر محلول ہوجاتی ہے اور ڈائریا کے انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جسم میں جانے کے بعد یہ مٹی سے تیار ہونے والی ادویات نہ صرف خود جزو بدن بن رہی تھیں بلکہ یہ انسانی جسم میں بننے والی چکنائی کو بھی جذب کررہی تھیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ٹینی ڈیننگ کا کہنا تھا کہ ’گولی میں موجود مٹی کے اجزا ٹوٹ کر بدن کا حصہ بننے کے بجائے چکنائی کے چھوٹے قطروں کو اپنے اندر جذب کررہے تھے اور انہیں بڑھنے سے روک بھی رہے تھے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ مٹی کے یہ زرات چکنائی کو ختم کر کے اسے فضلے کی صورت میں جسم سے باہر نکال رہے تھے، دوران تحقیق یہ مشاہدہ ہمارے لیے حیران کن اور غیر متوقع تھا‘۔ ٹینی ڈینگ کا کہنا تھا کہ ’مٹی کی خاصیت سامنے آنے کے بعد ہم نے چوہوں پر اس کا مشاہدہ کیا، اس ضمن میں دو گروپ بنائے گئے ایک میں موٹے اور دوسرے میں کمزور چوہے شامل کیے گئے‘۔ ’ہم نے چوہوں کو ’مونٹ موریلونائٹ‘ نامی مٹی چند ہفتے تک کھلائی جس کے بعد دیکھا کہ اُن کا وزن بالکل بھی نہیں بڑھا جبکہ دوسرے گروپ کے چوہوں کا وزن اوسطاً 50 فیصد تک بڑھ گیا تھا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ تجربے سے ثابت ہوا مٹی کو کھاکر موٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے تاہم ابھی مٹی کی اقسام کے حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے کہ کون سی مٹی مضر صحت نہیں، اگلے مرحلے میں انسانوں پر بھی اس کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ی بھی مشورہ دیا کہ روزانہ رات کو کھانے کے بعد اگر ایک چمچ موریلونائٹ مٹی کا استعمال کیا جائے تو وزن میں کافی حد تک کمی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…