بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کلب سوڈا کے استعمال کے 10 فوائد آپ کو دنگ کردیں گے

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلب سوڈا یا کاربونیٹ واٹر کو محض ایک مشروب سمجھتے ہیں ؟ اگر ہاں تو اپنی سوچ کو بدل لیں کیونکہ یہ بظاہر عام نظر آنے والا مشروب آپ کو روزمرہ کی مختلف مشکلات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر درج ذیل میں اس کے فوائد آپ کو دنگ کردیں گے۔ پودوں کی افزائش اگر کلب سوڈا کی کچھ مقدار پینے کے بعد بچ جائے

تو اسے گھر میں لگے پودوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کرلیں، اس سوڈا میں موجود منرلز سبز پودوں کی افزائش میں مدد دیتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں ایک بار پودوں کو اس سوڈے سے نہلا کر دیکھیں۔ کپڑوں کے داغ مٹائے بُنائی والے کپڑوں پر چکنائی کے داغ صاف کرنے کے لیے دھبوں پر سوڈے کو انڈلیں اور نرمی سے رگڑیں، اگر کارپٹ پر داغ ہٹانا ہو تو تیزی سے رگڑیں۔ مہنگے پتھروں کی صفائی ہیرے، نیم، زمرد یا یاقوت وغیرہ کو کلب سوڈا میں ڈبونے سے ان کی چمک واپس لائی جاسکتی ہے، بس ایک گلاس کلب سوڈے میں اپنے زیورات کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح نکال لیں۔ گاڑی کی ونڈ شیلڈ چمکائیں کلب سوڈا کو ایک اسپرے بوتل میں بھر کر گاڑی میں رکھنا شروع کردیں، جب پرندوں کا فضلہ یا چکنے داغ ونڈ شیلڈ پر ہوں تو اس کاربونیٹ واٹر کو چھڑک کر صاف کرلیں۔ پیٹ ٹھیک کرے ٹھنڈا سوڈا کھانا ہضم نہ ہونے سے پیدا ہونے والے پیٹ کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ گندے سِنک کی صفائی کلب سوڈا کو براہ راست اسٹیل سے بنے کاﺅنٹر اور سنک میں انڈلیں، اسے نرم کپڑے سے رگڑیں اور پھر گرم پانی سے دھو کر کپڑے سے خشک کرلیں۔ اسی طرح چینی کے برتن پر بھی سوڈا انڈیل کر نرم کپڑے سے پونچھ لیں وہ صاف ہوجائیں گے۔ زنگ دور بھگائیں نٹ بولٹ پر جمع ہوجانے والے زنگ کو دور کرنے کے لیے ان پر کچھ مقدار میں سوڈا ڈالیں، اس میں

موجود کاربونیٹ زنگ کو دور بھگانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پیشاب کے داغ دور کریں چھوٹے بچے اکثر گھر میں پیشاب کردیتے ہیں تو اسے دور کرنے کے لیے متاثرہ حصے پر کلب سوڈا انڈلیں اور پھر اسے خشک کریں، سوڈا نشانات کو ختم کردے گا جبکہ بو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ شیشے کو جگمگائیں جس طرح گندے ونڈ شیلڈ کے لیے یہ سوڈا فائدہ مند ہے اسی طرح یہ گھر میں لگے

شیشوں کو بھی جگمگاتا ہے، ان پر موجود نشانات کو دور کرنے کے لیے سوڈے کو شیشے پر اسپرے کریں اور بس۔ گاڑیوں کے کشن گاڑیوں کے کشن کی صفائی کے لیے بھی یہ بہترین ہے، ان پر لگے داغوں کو صاف کرنے کے لیے کلب سوڈا کو ان پر اسپرے کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد کسی صاف کپڑے سے انہیں خشک کردیں، آپ کو فرق خود نظر آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…