جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

جلد سونے میں مدد دینے والا جادوئی ‘سفوف’

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا رات کو سونے کے لیے لیٹنے کے بعد کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ یا رات کو اچانک آنکھ کھلنے کے بعد دوبارہ نیند مشکل ہوجاتی ہے؟ اگر تو کچن میں موجود 2 عام چیزیں بے خوابی کا باعث بننے والے ہارمونز کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ جی ہاں واقعی 2 عام چیزیں جو تناﺅ کے ہارمونز کے باعث ہونے والی بے خوابی کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ اگر رات کو بستر پر لیٹنے کے بعد

کافی دیر تک نیند نہیں ہوتی تو یہ بے خوابی کے عارضے کی علامت ہوسکتی ہے۔ تو اس کے علاج کے لیے ایک خوب آور ‘سفوف’ کو بنانے کا طریقہ جان لیں اور اس کی تیاری کچھ مشکل بھی نہیں۔ بس نمک اور چینی لیں اور بس۔ ان دونوں کا مکسچر نیند لانے میں جادوئی اثر کا کام کرتا ہے۔ تو اگر نیند آنے میں مشکل کا سامنا ہے تو اس کے لیے درست اجزا کا انتخاب ضروری ہے۔ یعنی سفید نہیں بلکہ گنے کی بنی چینی کی ضرورت ہوگی جبکہ سمندری نمک درکار ہوگا۔ تو 5 چائے کے چمچ گنے کی چینی اور 2 کھانے کے چمچ سمندری نمک کے لیں، ان دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اسے زبان کے نیچے رکھ دیں۔ یہ مکسچر اس وقت تک زبان کے نیچے رکھتے رہے جب تک نیند کے مسائل ختم نہیں ہوجاتے۔ درحقیقت چینی جسم کو سکون کا احساس دلاتی ہے اور تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز کو بننے سے روکتی ہے جبکہ نمک سے جسم میں ایک ہارمون adrenaline کو کنٹرول کرتا ہے۔یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…