منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

فرنچ فرائیز کی کتنی مقدار ایک وقت میں کھانی چاہئے؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) تلے ہوئے آلو کے ٹکڑے المعروف فرنچ فرائیز کو دنیا بھر میں بچے اور بڑے بہت شوق سے کھاتے ہیں، اس کو کیچپ، مایونیز اور دیگر چیزوں کے ساتھ لگا کر کھائے بغیر بھی مزہ نہیں آتا۔ مگر ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایک وقت میں

فرنچ فرائیز کھانے کی جو مقدار بتائی ہے اس نے لوگوں کے جذبات کو بھڑکا کر رکھ دیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت نے فرنچ فرائیز کی مقدار 12 سے 15 قتلے رکھی ہے (جو کہ بہت کم ہے) مگر ہارورڈ یونیورسٹی پروفیسر نے اس خیال کو کچھ زیادہ ہی آگے بڑھا دیا ہے۔ فرنچ فرائیز کا یہ نقصان جانتے ہیں؟ ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ میں پروفیسر ایرک ریم کے مطابق ایک وقت میں 6 سے زیادہ فرنچ فرائیز کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ یعنی ان کے خیال میں 6 فرنچ فرائیز ہی کافی ہیں اور یہ بات لوگوں کو ہضم کرنا مشکل ہوگئی ہے۔ ہارورڈ پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ ہر ایک کو پسند یہ پکوان درحقیقت غذائی طور پر تباہ کن ہتھیار ہے جس کی قیمت لوگوں کو اپنی صحت کی صورت میں چکانا پڑتی ہے۔ ماہر غذائیت ایلائن میگی کے مطابق 10 فرنچ فرائیز ہی لوگوں کی تسلی کے لیے کافی ہیں اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ پکوان آلو سے بنتا ہے جس میں غذائی پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ اور تصور کرسکتے ہیں کہ ان قتلوں کو کھانے کے شوقین اپنے آپ کو کسی تعداد تک محدود نہیں کرسکتے اور ٹوئٹر پر انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک انہیں جو نقصان ہوناتھا وہ ہوچکا اور انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔ لوگوں کا ردعمل اتنا زیادہ تھا کہ پروفیسر ایرک کو ٹوئٹر پر وضاحت کرنا پڑی اور ان کا کہنا تھا ‘میں نے کوئی آئیڈیل مقدار نہیں بتائی، میں نے مشورہ دیا تھا کہ ریسٹورنٹس اس کی مقدار کم کردیں تو بہتر ہے’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…