برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے ڈاکٹرز ایک نئے تجربے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے مردہ خاتون کے رحم کی دوسری عورت میں پیوند کاری کی جس کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو کی رہائشی 32 سالہ خاتون کی 2016 میں موت واقع ہوئی۔
جس کے بعد ڈاکٹر نے اُن کے رحم کو ٹرانسپلانٹ کر کے دوسری خاتون میں منتقل کیا۔ حاملہ خواتین کا ڈانس سے علاج کرنے والا ڈاکٹر قبل ازیں ڈاکٹرز نے ماں بننے والی خاتون کو کئی مراحل سے گزارا جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ مذکورہ خاتون پیدائشی طور پر بچہ دانی سے محروم ہیں اور انہیں ماں بننے کے لیے کوکھ کی ضرورت ہے۔ سال 2016 کے آخر میں ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کیا جس کے بعد خاتون نے تندرست بچی کو جنم دیا۔ برازیل کے ڈاکٹرز نے کامیاب تجربے کے بعد 39 وومبز ٹرانسپلانٹ کیے جن میں سے بغض ماؤں نے ہی اپنی بیٹیوں کو رحم عطیہ کیے تھے۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد مزید11 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 10 مردہ خواتین کے ٹرانسپلانٹ کے بعد بچوں کی پیدائش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، وومب جن خواتین میں منتقل کی گئیں انہیں زچگی کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ ڈاکٹرز نے اس ٹرانسپلانٹ اور کامیاب تجربے کو طب کی تاریخ کا اہم سنگین میل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جن خواتین کو ٹرانسپلانٹ کیا گیا اُن کے ایام جاری ہوئے اور اُن میں ماں بننے کی صلاحیت بھی پیدا ہوئی‘۔