تھرپارکر(آ ئی این پی)تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے انتقال کرگئے،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے مزید 2 بچوں کے انتقال سے رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ذرائع کا بتاناہے کہ تھر میں غذائی قلت سے رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 601 تک جا پہنچی ہے۔