بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شادی خواتین کی جسمانی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی کے بعد لوگوں کے جسمانی وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی مختلف وجوہات سامنے آتی رہتی ہیں اور اب سائنسدانوں نے خواتین کے حوالے سے ایک اور وجہ دریافت کرلی ہے۔ جی ہاں ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا۔

آخر شادی کے بعد خواتین کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے۔ فن لینڈ کی Jyvaskyla یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ازدوجی حیثیت میں تبدیلی جسمانی سرگرمیوں پر اثرانداز ہوتی ہے، خصوصاً خواتین جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں۔ شادی صحت مند اور لمبی زندگی کی ضمانت محققین کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وضاحتی وجہ بتانا تو مشکل ہے کہ شادی اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی میں کیا واضح تعلق ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کی جسمانی سرگرمیوں کو رشتے مختلف انداز سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 34 سے 49 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے ازدواجی تعلقات، سماجی حیثیت اور جسمانی سرگرمیوں میں تبدیلی کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سماجی طور پر اعلیٰ حیثیت رکھنے والے مردوں اور خواتین میں شادی کے 4 سال کے عرصے میں ایروبک اسٹیپس کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ ایروبک اسٹیپس سے مراد ایسی جسمانی سرگرمیوں ہیں جو کم از کم 10 منٹ تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے، جیسے فی منٹ 60 یا اس سے زائد قدم چلنا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت شادی کے بعد جسمانی طور پر کم متحرک ہوجاتی ہیں جس کا نتیجہ طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد اس کے مقابلے میں مرد شادی کے بعد جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں تاہم بیوی سے علیحدگی ان کی جسمانی سرگرمیوں کی سطح کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ آسان الفاظ میں خواتین شادی کے بعد ورزش کرنا زیادہ پسند نہیں کرتیں جبکہ مرد علیحدگی کی صورت میں ورزش سے دور ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…