اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

بچے کی پیدائش کے بعد والدین کو مفت علاج کی سہولیات دینے کا اعلان

datetime 5  دسمبر‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے اسپتال نے والدین بننے والے جوڑوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق این ایچ ایس انگلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومولود کی پیدائش کے بعد خواہش مند والدین کو بالکل مفت علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے جوڑے جو بچے کی پیدائش کیوجہ سے پریشان ہیں یا انہیں جلد غصہ کا شکار ہوجاتے ہیں وہ ماہرین سے رجوع کر کے مفت سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ قبل ازیں این ایچ ایس کی جانب سے ایک تحقیق کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر پانچ میں سے ایک عورت بچے کی پیدائش کے بعد ذہنی الجھن کا شکار ہوجاتی ہے جبکہ 10 میں سے 9 مرد پریشانیوں کا شکار ہوئے۔ تحقیق کے مطابق مطالعے میں جن نوجوانوں کو شامل کیا گیا اُن میں سے تقریباً سب ہی اولاد کی پیدائش کے بعد معاشی مسائل یا دیگر معاملات کی وجہ سے پریشان نظر آئے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایسے تمام افراد جو اولاد کی پیدائش کے بعد سے دماغی مسائل یا ذہنی الجھنوں کا شکار ہوئے انہیں مفت علاج کیا جائے گا جس کا مقصد اچھا گھر اور معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے سربراہ سیمون اسٹیون کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے جوڑے بچے کی پیدائش کے بعد سامنے آنے والی پریشانیوں کا ایک ساتھ مل کر مقابلہ نہیں کرتے بلکہ وہ ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہراتے ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’اولاد کی پیدائش کے وقت والدین خوش تو ضرور ہوتے ہیں مگر وہ مستقبل کا سوچ کر ذہنی الجھنوں کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آپس میں جھگڑے اور بچے کی پرورش بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے‘۔ نینشل چائلڈ برتھ ٹرسٹ نے والدین کے علاج کو بچے کے ساتھ دوستی کا اقدام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’پوری فیملی بھی اس سے استفادہ کرسکتی ہے‘ْ

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…