جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بننے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) لپ اسٹک، نیل پالش، ڈیوڈرنٹ، شیمپو اور ایسی ہی دیگر مصنوعات میں موجود کیمیکلز لڑکیوں میں جلد بلوغت کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں ان کیمیکلز کا جائزہ لیا گیا جو میک اپ اور جلدی نگہداشت کی مصنوعات میں عام استعمال ہوتے ہیں، جو ہارمونز پر منفی انداز سے اثرات مرتب کرکے

جسمانی نشوونما کو متاثر کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ہیومین ری پروڈکشن میں شائع ہوئے، جس میں ان کیمیکلز کے اثرات کا جائزہ پیشاب کے ٹیسٹوں سے لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے اکثر کیمیکلز لڑکیوں کی بلوغت کا عمل تیز کردیتے ہیں۔ یہ کیمیکلز پرفیومز، ڈیوڈرنٹس اور صابنوں میں عام استعمال ہوتے ہیں جبکہ ان کیمیکلز کو لوشن میں بھی دریافت کیا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ ذاتی نگہداشت میں عام استعمال ہونے والی اکثر مصنوعات میں ایسے کیمیکلز موجود ہیں، جو لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ جن لڑکیوں کے جسموں میں ایسے کیمیلز کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے وہ 9 سال کی عمر میں بلوغت کی حد میں داخل ہوسکتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 179 لڑکیوں اور 159 لڑکوں کے ساتھ ساتھ ان کی ماﺅں کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ماﺅں کے نمونے دوران حمل لیے گئے اور پھر ان کے بچوں کے نمونے 9 سال کی عمر میں لیے گئے۔ محققین کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران لڑکیوں کی بلوغت کی عمر میں کمی آئی ہے اور خیال کیا جاتا تھا کہ اس کی وجہ روزمرہ کی اشیاء میں موجود کیمیکلز ہیں اور تحقیق کے نتائج سے بھی اسے تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں میں جلد بلوغت، ذہنی امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی طویل المعیاد بنیادوں پر بڑھتا ہے، تو ضروری ہے کہ اس مسئلے پر قابو پایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…