بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لپ بام کے 5 حیرت انگیز کمالات

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لپ بام عموماً روز مرہ استعمال کی جانے والی ایک عام شے ہے جو ہونٹوں کو خشک اور پپڑی زدہ ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ تاہم اس بنیادی کام کے علاوہ بھی لپ بام بہت سے حیرت انگیز کمالات سر انجام دے سکتی ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے۔

آئیں ان حیرت انگیز کمالات کے بارے میں جانیں۔ انگلی میں پھنسی انگوٹھی انگلی کے سائز سے چھوٹی انگوٹھی بعض اوقات پہن تو لی جاتی ہے مگر اسے اتارنے میں نہایت مشکل ہوتی ہے۔ اس مشکل سے چھٹکارہ پانے کے لیے انگلی اور انگوٹھی پر صابن لگانے سمیت بے شمار گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں لیکن لپ بام ان میں سب سے زیادہ آسان اور فوری نتائج دے سکتی ہے۔ لپ بام کو اچھی طرح انگوٹھی پر لگائیں، انگوٹھی باآسانی اتر آئے گی۔ نزلہ زکام کے دوران اگر نزلہ زکام کی وجہ سے ناک کے آس پاس کی جلد خشکی یا اکڑاؤ کا شکار ہے تو ایسی جلد کو آرام پہنچانے کے لیے لپ بام نہایت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ نزلے کے دوران منٹ کی لپ بام استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ یہ آپ کے نزلے کو اور بڑھا دے گی۔ نئے جوتوں کو آرام دہ بنانا ہمارے پاؤں بعض اوقات نئے جوتوں سے فوری طور پر مطابقت نہیں کر پاتے اور یہ جوتے ہمارے پاؤں کو کاٹنے لگتے ہیں جس سے شدید تکلیف ہوتی ہے اور چلنا پھرنا محال ہوجاتا ہے۔ لیکن بے فکر رہیں، ایسی صورت میں لپ بام جلد کی متاثرہ جگہ اور جوتے کے کاٹنے والے حصے پر لگائیں، آپ فوری طور پر آرام محسوس کریں گے۔ زپ کو رواں کریں جیکٹس یا لباس میں لگی ہوئی زپ بعض اوقات اٹکنے یا کسی اور وجہ سے اپنی جگہ سے ہلنے سے انکار کردیتی ہے۔ ایسی صورت میں زپ کے مذکورہ مقام پر لپ بام استعمال کریں، زپ فوری طور پر درست اور رواں ہوجائے گی۔ بالوں کو چمکائیں جلدی میں کہیں جانا ہے اور آپ کے بال روکھے اور بکھرے ہوئے لگ رہے ہیں؟ گھبرائیں مت، بالوں میں کنگھا کرنے سے قبل ہیئر برش پر لپ بام لگائیں اور اس برش کو جڑوں سے بچاتے ہوئے صرف بالوں کے اوپری حصے اور سروں پر کریں۔ لپ بام سے عارضی طور پر آپ کے بالوں میں چمک اور نمی پیدا ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…