منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے والے مشروبات

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ ہر وقت پیٹ سپاٹ رکھنا نارمل نہیں ہوتا کیونکہ کھانے یا پینے کے بعد غذائیں اور سیال مواد معدے اور آنتوں میں جگہ بنا لیتے ہیں، یعنی وہ کچھ پھول جاتے ہیں۔ ویسے تو پیٹ کا بہت زیادہ پھولنا ضروری نہیں۔

اس بات کی علامت ہو کہ آپ نے کچھ غلط کھالیا ہے تاہم یہ اتنا پھول جائے کہ کپڑے تنگ محسوس ہونے لگیں تو اس کی وجہ آپ کی غذا ہی ہوسکتی ہے۔ تاہم کچھ مشروبات اس حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ پودینے کی چائے اگر رات کو کھانے کے بعد پیٹ میں گرانی کا احساس ہو تو پودینے کی چائے کا ایک کپ اس احساس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس چائے کو پینے سے غذائی نالی کے مسلز کو سکون ملتا ہے جبکہ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ ناریل کا پانی سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ ناریل کے پانی کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے، درحقیقت یہ صرف 14 دن میں توند میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتا ہے، یہ کم کیلوریز مشروب پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دیتا ہے، کھانے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا استعمال آپ کو زیادہ کھانے نہیں دے گا، اس میں موجود پوٹاشیم پیٹ پھولنے کا مسئلہ بھی کم کرتا ہے۔ پانی اگر پیٹ پھول جائے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ اب پیٹ میں کسی چیز کی گنجائش نہیں، مگر پانی پینا نظام کی صفائی، گیس کے اخراج اور پیٹ سپاٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، درحقیقت اگر مناسب مقدار میں پانی نہ پیا جائے تو جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے پانی کو جمع کرلیتا ہے جو پیٹ پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ لیموں پانی لیموں ترش ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ایک تجربے کے دوران ایک خاتون نے 2 ہفتے تک لیموں پانی پیا اور کچھ دن بعد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔ سبز چائے سبز چائے نظام ہاضمہ کو صاف کرنے، میٹابولزم کو بہتر

بنانے اور پیٹ پھولنے کو کم کرتی ہے جبکہ سبز چائے ایک ایسا مشروب ہے جس کا زیادہ استعمال کسی قسم کے مضر اثرات کا باعث بھی نہیں بنتا، اگر اکثر پیٹ پھولنے اور گیس کا مسئلہ ہوتا ہے تو اس گرم مشروب سے لطف اندوز ہونا مت بھولیں۔ ادرک کی چائے ادرک موسمی نزلہ زکام، مسلز میں تکلیف وغیرہ کے لیے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

اور پیٹ پھولنے کی تکلیف میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ قدرتی طور پر ورم کش اور نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے۔ یہ نظام ہاضمہ کو سکون پہنچا کر غذائی نالی کے مسلز کو ریلیکس کرتی ہے۔ اس میں موجود انزائمے پروٹین کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے بھی پروٹین کے زیادہ استعمال سے پیٹ پھولنے اور گیس کا مسئلہ کم ہوتا ہے، اس کی چائے بناکر استعمال کرنا اس حوالے سے

فائدہ مند ہوتا ہے۔ سونف کی چائے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونف پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بہترین ٹوٹکا ہے جو گیس کم کرنے والے آئلز سے بھرپور ہوتی ہے، اگر پیٹ پھولنے کا مسئلہ ہو تو ایک کپ گرم پانی میں سونف کا اضافہ کرکے اسے 10 منٹ بعد پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…