منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

لیموں کے 12 حیران کن طبی فوائد جانئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟ یہاں لیموں کے صحت کے لیے ایسے فوائد جانیں جن سے ہوسکتا ہے آپ لاعلم ہوں۔

لیموں کے 14 کارآمد استعمال خون کی کمی لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے۔ آئرن سے بھرپور غذاﺅں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ دل کو صحت مند بنائے لیموں وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، ایک لیموں سے 31 ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے، جو کہ روزانہ درکار مقدار کا 51 فیصد حصہ ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر صرف وٹامن سی ہی دل کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں موجود فائبر اور نباتاتی کمپاﺅنڈز بھی امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد دے لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صھت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے بھی مفید لیموں میں موجود جز فولیٹ مختلف مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے، فولیٹ وٹامنز میں بھی موجود ہوتا ہے مگر اسے کسی غذا جیسے لیموں کی شکل میں استعمال کرنا

جسم کو اسے جذب کرنے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔ لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ کینسر کا خطرہ کم کرے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

فالج کا خطرہ کم کرے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ جلدی صحت آپ نے ہوسکتا ہے کبھی غور کیا ہو کہ اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون

کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ گردوں کی پتھری کے لیے مفید طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم جو کہ لیموں میں پایا جاتا ہے، کیلشیئم اور دیگر معدنیات کو اکھٹا ہوکر گردوں میں پتھری کی

شکل میں بدلنے سے روکنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہو مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جسمانی توازن طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق پانی میں روزانہ ملا کر پینا جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

لیموں کا عرق جسم کے اندر جاکر اکلائن میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سانس کو تازہ رکھے لیموں کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے عرق سے کئی بار کلیاں کریں۔ مزاج خوشگوار بنائے لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یا چینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لیموں کو دماغی تحرک دینے والی مہک تصور کیا جاتا ہے اور ایک تھقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی

کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔ مگر اپنے دانتوں کا خیال رکھیں لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات سے دانتوں کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…