بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)جنوبی چین کے خودمختار ریجن گوانگ زی زوانگ کا ایک ہسپتال بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیساتھ منسلک ممالک کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو چین کی روایتی ادویات کے بارے میں تربیت فراہم کریگا۔چین کے معروف اخبار ’’چائنہ ڈیلی ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گوانگ زی میں چینی روایتی ادویات کے سلسلے میں وزہو ہسپتال نے مفت تربیت فراہم کرنا شروع کی تھی جس میں بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کی
ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے شرکت کی تھی ۔ان ڈاکٹروں کو مرض کی تشخص کے طریقے ،سانپ کے کاٹے کا علاج اور روایتی چینی تھراپی کی تربیت دی گئی۔ہسپتال آئندہ سال نومبر تک مزید پروگرام بھی شروع کریگا اور آئندہ تین برسوں کے دوران مزید ڈاکٹروں کو تربیت دی جائیگی۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال 12لاکھ افراد دنیا بھر میں سانپ سے ڈسے جاتے ہیں جن میں سے تقریباً 1لاکھ موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔