پیرس (این این آئی)فرانس میں ایک 19 سالہ دو شیزہ کی اپنے بال رنگنے کی کوشش اس کے لیے وبال جان بن گئی۔مقامی اخبار کے مطابق 19 سالہ ایسٹیل نے ایک سپر مارکیٹ سے سرکے بالوں کا رنگ خرید کیا۔ اس نے تجرباتی استعمال کے لیے دو دن انتظار کے بجائے صرف 30 منٹ انتظار کرنے کے بعد اپنے سرکے بالوں پر لگا دیا۔ایسٹیل کا کہنا تھا کہ میں نے بہت بڑی حماقت کی ہے۔ میرا مشورہ ہے بالوں کو ڈائے کرانے والے افراد مجھ سے عبرت حاصل کریں۔
اس بتایا کہ ہیئرکلر میں شامل پیرافینیلڈیمین نامی کیمیائی مادے نے اس کی جلد کو بری طرح جھلسا کر رکھ دیا۔ اس کے نتیجے میں اس کے سرکی جلد پھول کر پھٹ گئی۔ اس کے بعد اس کی زبان بھی پھول گئی اور پورا چہرہ فٹ بال کی طرح پھول گیا۔بال ڈائے کرانے والی لڑکی کا چہرہ 56 سے 63 سینٹی میٹر پھول گیا۔ اس نے گھر میں علاج کی کوشش کی مگر اسےآفاقہ نہ ہوا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اب اس کی حالت بہتر ہے مگر کیمیائی مادے کے باعث اس کی سانس میں بھی سخت تکلیف ہوئی۔