اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پیشاب کی نالی میں سوزش سے نجات دلانے والے گھریلونسخے جانئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیشاب کی نالی میں سوزش کافی تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کافی لوگ ہچکچاتے بھی ہیں۔ اس سوزش یا یو ٹی آئی کی علامات واضح ہوتی ہیں بلکہ انہیں بیماری کے آغاز پہلے ہی پہچانا جاسکتا ہے۔ پیشاب کی نالی میں سوزش کی علامات ویسے تو خواتین میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر مردوں کو بھی اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تاہم اس سے بچنا بہت آسان ہے اور چند گھریلو ٹوٹکے اس معاملے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ سیب کا سرکہ دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد، آدھے لیموں کا عرق اور ایک کپ پانی مکس کریں اور اسے پی لیں، اس مشروب کو روزانہ 2 بار اس وقت تک پینا جاری رکھیں جب تک کہ انفیکشن ختم نہیں ہوجاتا۔ زیادہ پانی پینا پانی زیادہ پینے کی عادت پیشاب کی نالی کی سوزش جیسے تکلیف دہ مرض کا خطرہ کم کردیتا ہے، خصوصاً خواتین کے لیے تو یہ عادت بہت ضروری ہے۔ میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ پانی پینے سے مثانے میں اکھٹا ہونے والے بیکٹریا کو نکالنا آسان ہوجاتا ہے اور ان کا اجتماع نہیں ہوپاتا جو کہ اس مرض کا باعث بنتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بیکٹریا کو جمع ہونے سے روکا جائے۔ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا میں اکلائن ہوتا ہے جو کہ پیشاب میں تیزابیت کو متوازن کرتا ہے، اس مقصد کے لیے ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور پی لیں، جس حد تک ممکن ہو اس مشروب کا استعمال کریں۔ پیشاب کی نالی میں سوزش کی عام وجوہات دہی سادہ دہی لیں اور ہر کھانے کے بعد کچھ مقدار میں کھالیں، دہی نہ صرف مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ پیشاب کی نالی کے سوزش سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی لیموں، مالٹے، پپیتا، شملہ مرچ اور ترش پھلوں سمیت متعدد میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے علاج کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر اس سوزش کا سامنا ہے تو اس وقت تک ترش پھل کچھ مقدار میں روز کھائیں جب تک انفیکشن ختم نہیں ہوجاتا۔ سبز چائے ای کتحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک کپ سبز چائے روزانہ پینے کی عادت

پیشاب کی نالی میں سوزش کا مقابلہ ہی نہیں کرتی بلکہ اس کے دوبارہ پلٹنے سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے، اگر اس مرض کا سامنا ہے تو صبح شام 2 کپ سبز چائے پینا عادت بنائیں۔ دھنیے کی چائے دھنیے کی 2 گڈیاں اور 4 کپ پانی لیں، دھنیے کو کاٹ کر پانی میں مکس کریں اور پھر اسے پندرہ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ اس چائے میں ورم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

لیموں کا عرق لیموں کا عرق روزانہ پینا نہ صرف ہر قسم کے انفیکشن کو ختم کرتا ہے بلکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزا کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ پیشاب کی نالی میں سوزش کی صورت میں آدھا کپ لیموں کا عرق اور ایک کپ گرم پانی کا لیں اور ان کو مکس کرکے صبح نہارمنہ پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…