بالوں کی خوب صورتی کے لئےکیلے سے تیار کردہ 5 ہیئر ماسک

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو مہنگے اور کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈکٹس کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں سے اپنے بالوں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یقیناً یہاں دیے گئے ماسک سے آپ کو خوب مدد ملے گی۔ ہم بہت وقت اور پیسا اپنے بالوں پر خرچ کرتے ہیں۔

لیکن پھر بھی بالوں پر وہ نتائج سامنے نہیں آتے، لیکن ہمارے کچن میں ایک ایسا اجزاء موجود ہے جو آپ کے بالوں کو بالکل ویسا بنا سکتا ہے جیسا آپ چاہتے ہیں۔ اور وہ اجزاء ہے کیلا جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ یہاں کیلوں کی مدد سے تیار کردہ چند ایسے ہیئر ماسک بتائیں جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ خشک اور روکھے بالوں سے نجات حاصل کرلیں گے: کیلے اور ایلو ویرا (کوار گندل) اجزاء: کیلے 2 سے 3 عدد ایلو ویرا کے پتے 2 عدد طریقہ: ایلو ویرا کے پتے سے گودا نکال کر کیلوں کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں، پیسٹ بننے کی صورت میں ہیئر کلر برش کی مدد سے اپنے سر کی جڑوں پر لگائیں، دو گھنٹے تک اس پیسٹ کو سر پر لگا رہنے دیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے سر دھولیں۔ کیلے اور ناریل کا تیل اجزاء: کیلے 2 عدد ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ کوکونٹ ملک ایک چائے کا کھانے کا چمچ طریقہ: ایک پیالے میں کیلے کو چمچے کی مدد سے پیس لیں، اس میں ناریل کا تیل اور دودھ شامل کریں، اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اپنے بالوں کو حصے میں تقسیم کرکے جڑوں پر یہ پیسٹ لگانا شروع کریں، سر کو کسی ٹوپی سے کور کرلیں اور 30 منٹ تک لگے رہنے دیں۔ سر کو شیمپو کی مدد سے دھولیں۔ کیلے اور پپیتا اجزاء: کیلے 2 عدد پپیتا 1/2 عدد شہد 2 کھانے کے چمچ طریقہ: کیلوں اور پپیتے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پیس لیں، پھر اس میں شہد ملائیں اور پیسٹ کو جڑوں سے بالوں تک اچھی

طرح لگائیں۔ شاور کیپ پہن کر اس پیسٹ کو آدھے گھنٹے تک لگے رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے دھو لیں۔ کیلے اور دودھ اجزاء کیلے ایک عدد دودھ 100 ملی لیٹر طریقہ: کیلے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈر میں پیس لیں۔ اس میں دودھ شامل کریں اور تب تک بلینڈ کریں جب تک پیسٹ نہ بن جائے۔ اس ماسک کو اپنے سر کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

شیمپو کی مدد سے سر اچھی طرح دھو لیں۔ کیلے اور شہد اجزاء: کیلا ایک عدد شہد آدھا کھانے کا چمچ طریقہ: کیلے کو اچھی طرح پیس لیں، اس میں شہد کو اچھی طرح مکس کریں۔ حصوں میں بالوں کو تقسیم کریں، اس ماسک کو جڑوں سے سروں تک لگائیں، بالوں کی ٹپس پر اچھی طرح پیس کو لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک پیسٹ لگا رہنے دیں، نیم گرم پانی اور شیمپو کی مدد سے سر دھولیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…