اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر پھل اور ہر سبزی کے اپنے ہی فوائد ہیں، پھل اور سبزیاں مختلف وٹامنز کا مجموعہ ہوتے ہیں، کیلا ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر مکمل غذائیت ہوتی ہے اور اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا چاہیے،عموماً ہم لوگ کیلے کا چھلکا اتار کر پھینک دیتے ہیں لیکن کیلے پر موجود اس تار نما چیز کے بے پناہ فوائد ہیں۔ اس کے فوائد جاننے کے بعد اسے آپ کبھی نہیں پھینکیں گے۔
یہ تار نما چیز فلوم بنڈلزکہلاتی ہے اور اس میں اتنی ہی غذائیت ہوتی ہے جتنی کہ پورے پھل میں ہوتی ہے۔ ان میں پوٹاشیم، فائبر، وٹامن اے اور وٹامن بی 6 کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ فلوم ایک ٹشو ہوتا ہے جو تمام پودوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا کام پھل تک اس کی نیوٹریشن یعنی غذائیت کو پہنچانا ہے۔ فلوم بنڈلز زندہ خلیوں سے بنے ہوتے ہیں اور یہ فوڈ پروڈکٹس اور شوگر کو پودے کے مختلف حصوں تک پہنچاتے ہیں اور کیلے میں موجود یہ تار بھی یہی عمل سرانجام دیتے ہیں۔ یہ تار ایک رگ کی طرح پورے پھل کو اس کی ضروریات کی تمام چیزیں فراہم کرتے ہیں تاکہ پھل ٹھیک طریقے سے پروان چڑھ سکے۔ یہ تار کیلے کو بڑھنے اور مزیدار بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے جب بھی آپ کیلا کھائیں تو کیلے پر موجود اس تار کو بھی ضرور کھائیں تاکہ زیادہ غذائیت حاصل کر سکیں۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر مکمل غذائیت ہوتی ہے اور اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا چاہیے، عموماً ہم لوگ کیلے کا چھلکا اتار کر پھینک دیتے ہیں لیکن کیلے پر موجود اس تار نما چیز کے بے پناہ فوائد ہیں۔ اس کے فوائد جاننے کے بعد اسے آپ کبھی نہیں پھینکیں گے، یہ تار نما چیز فلوم بنڈلزکہلاتی ہے اور اس میں اتنی ہی غذائیت ہوتی ہے جتنی کہ پورے پھل میں ہوتی ہے۔