بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

فارمی مرغی کا چکن کھانے والے کس انتہائی خطرناک بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں؟امریکی ادارے ایف ڈی اے کی نئی تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چکن کا گوشت کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے! امریکی ادارے ایف ڈی اے کی نئی تحقیق میں انکشاف ‘فارمی مرغی کا وزن بڑھانے اور بیماری سے بچانے کیلئے خوراک میں شامل اجزا کی وجہ سے پھیپھڑوں، جگر، گردوں، مثانے اور جلد کا کینسر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری فارمی مرغی کا گوشت استعمال کرنے میں احتیاط برتیں۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ برائلر مرغی کی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہیں جو کینسر لاحق ہونے کا باعث بنتے ہیں تحقیق کے مطابق برائلر مرغی کا وزن بڑھانے اور اسے بیماریوں سے بچانے کیلئے اس کی خوراک میں انسانی صحت کیلئے مہلک کیمیکل آرسینک موجود ہے۔ امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق چکن کے گوشت میں آرسینک کی موجودگی کے باعث مختلف اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعودنے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر برائلر مرغی کی فیڈ تیار کرنے والوں کو چیک کرنا چاہئے کہ اس میں آرسینک تو شامل نہیں جب تک واضح نہیں ہوتا کہ ہمارے ہاں چکن کا گوشت محفوظ ہے تب تک شہری اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔امریکی ادارے کی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی گلابی مائل رنگت بھی آرسینک کی وجہ سے ہوتی ہے۔  چکن کا گوشت کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے! امریکی ادارے ایف ڈی اے کی نئی تحقیق میں انکشاف ‘فارمی مرغی کا وزن بڑھانے اور بیماری سے بچانے کیلئے خوراک میں شامل اجزا کی وجہ سے پھیپھڑوں، جگر، گردوں، مثانے اور جلد کا کینسر ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…