اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سردیوں کا پھل نارنگی بے شمار فوائد کا حامل ہے اس میں وٹامن سی ہونے کے باعث یہ جلد کی خوبصورتی اور کئی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ نارنگی میں موجود وٹامن سی اور سٹرس جلد، پھیپھڑے، چھاتی اور معدے کے کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔
موٹاپے اور زیادہ وزن سے تنگ افراد سردیوں میں بغیر ڈائٹنگ کے صرف نارنگی استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نارنگی کا استعمال جسم کی ضروریات کو پورا کر کے بھوک کے احساس کو کم کرتاہےجس سے وزن اور موٹاپے میں نمایاں کمی آتی ہے۔ اس میں موجود یکٹن اور لیمونن نامی اجزا جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول کے مطابق رکھتے ہیں اور اسے بڑھنے سے روکتے ہیں۔نارنگی کا جوس جسم میں سٹریٹ کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا امکان کم ہوتا ہے۔ روزانہ نارنگی کا جوس پینا پتھری سمیت گردوں کے دیگر کئی امراض سے بھی حفاظت فراہم کرتا ہے۔نارنگی اور اس سکے چھلکے جلد کی افزائش اور خوبصورتی کیلئے نہایت مفید ہیں یہ جلد کو چمکدار بناتے ہیں بلکہ جلد کی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کو روک کر اسے خراب ہونے، اور جلد پر جھریاں پڑنے سے بچاتے ہیں اور آپ اپنی عمر سے کئی برس کم نظر آتے ہیں۔ ترش ہونے کے باوجود نارنگی نزلہ زکام کے خلاف قدرتی حفاظت کا کام کرتی ہے سردیوں میں پیدا ہونے والے مختلف وائرل انفیکشن کے خلاف بھی نارنگی کا استعمال نہایت مفید ہے۔