منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نومولود بچوں کے بالوں کا خیال کس طرح رکھا جائے؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومولود بچوں کے بال ریشم کی طرح ملائم اور نہایت نفیس ہوتے ہیں اور یہ بہت ہی قیمتی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان نازک بالوں کو چھونے کا بار بار دل چاہتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بال بڑھے ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد یہ سوال ذہن میں آتا ہے

کہ ان کا خیال کس طرح رکھا جائے؟ کیا بالکل اسی طرح جس طرح بالغین اپنے بالوں کا خیال رکھتے ہیں؟ کیا ان کے بالوں کے مسائل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے بڑی عمر کے افراد کے ہوتے ہیں؟ ہمیں اپنے پیارے بچوں کے بالوں کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لینا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق بچے کے بال ماں کے پیٹ میں 6 ماہ کی عمر سے ہی نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تب بالوں کو کھو دیتا ہے اور اس کی جگہ نئے اور مضبوط بال نکل آتے ہیں۔ چاہے بچہ گنجا ہو یا بالوں کا مالک، ہمیں دونوں صورتوں میں ہی بچے کے بالوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ایک ماہ تک ہفتے میں 2 بار بڑی نفاست کے ساتھ بچے کے بالوں کو دھوئیں۔ اگر بچے کو کریڈل کیپ (کریڈل کیپ نومولود کے سر کی جلد پر نظر آنے والے پیلے بھورے چكتتو یا نشانوں کو کہا جاتا ہے) یعنی ڈینڈرف، تو پھر سر کو بار بار دھونا بہتر ہے۔ نازک بالوں کے لیے بیبی شیمپو کا انتخاب ہی بہتر ہے۔ مارکیٹ میں کئی اقسام کے بیبی شیمپو موجود ہیں، یہ شیمپو بچے کی حساس جلد کو نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی بچے کی آنکھوں میں آنسو کا سبب بنتے ہیں۔ دوسری جانب بڑی عمر کے افراد کے شیمپو میں مختلف کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جن سے نہ صرف بچے کی نازک جلد بلکہ بچے کے بال بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ بچوں کے بالوں کو نفیس مالش، توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچے کے بال دھونے اور خشک کرنے کے بعد الجھے بالوں کو سلجھانا ہوتا ہے۔ اس کام کے لیے نرم اور ملائم برش یا پیڈل برش کا انتخاب کریں۔ بچے کو روتا نہیں دیکھنا چاہتے تو برش سے بالوں کو کنارے سے لے کر اوپر تک لے جاکر سیدھا کریں۔ اگر بالوں کی الجھن تھوڑی ضدی ہو تو اپنی انگلیوں کی مدد سے بالوں کو سہلا کر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…