نیویارک(این این آئی)خوراک کے عالمی پروگرام کے منتظمین نے کہاہے کہ35لاکھ افغان شہریوں کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی کی ضرورت ہے۔افغانستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کی کیفیت ہے۔ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آٹھ کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی فوڈ پروگرام نے ہفتہ کو
جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے چونتیس میں سے بیس صوبوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ اس خشک سالی کے سبب دو لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے علاقے چھوڑ کر افغانستان کے دوسرے حصوں کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔ عالمی فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آٹھ کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔