کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اس بیماری کے شکار افراد کے لیے اہم پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے بھی ذیابیطس کا مرض لاحق ہے۔
اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں اپنے اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ دوڑ لگاتا ہوں اور اس کے ساتھ ورزش بھی کرتا ہوں۔ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کا حصہ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کام کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے۔ وسیم اکرم نے ذیابیطس کے مریضوں کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے محنت شروع کی جائے۔ ویڈیو کے ساتھ موجود ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام بھی دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اگر ذیابیطس کے مرض کو کنڑول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنالیا جائے۔ ادھر ذیابیطس کے عالمی دن پر کراچی کے مختلف ہسپتالوں کے زیرِ اہتمام آگاہی پروگرام اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کو ذیابیطس کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھائیں۔ موٹاپا ہی جان لیوا مرض ذیابیطس کی وجہ نہیں بلکہ اس میں آپ کا اپنا ہاتھ بھی ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ یہ جان کر آپ حیران ہوجائیں کہ آپ کی روزمرہ کی عام عادات بھی آپ کو اس خطرناک مرض کا شکار بنا سکتی ہیں۔