بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تازہ پھل اور سبزیاں کھانے سے نفسیاتی امراض سے چھٹکارا ممکن ہے : تازہ تحقیق

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ پھلوں اور سبزیوں کے فوائد سے انکار تو کسی کو نہیں ہے تاہم اب ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے کھانے سے دو ہفتوں میں نفسیاتی امراض سے بھی چھٹکارا ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اور جسمانی اور نفسیاتی امراض سے چھٹکارا پائیں، یہ تحقیق نیوزی لینڈ میں سامنے آئی ہے۔ تازہ تحقیق کہا گیا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال انسان کو کئی نفیساتی امراض سے دور کر کے چاق و چوبند رکھتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی

یونی ورسٹی آف اوٹاگو کے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ صرف چودہ دنوں میں سبزیاں اور پھل کھانے والے افراد کے رحجان اور سرگرمیوں میں نمایاں مثبت تبدیلی نظر آتی ہے۔ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ پھل اور سبزیوں  کا استعمال جسمانی امراض سے بھی دور رکھتا ہے اور انسان کو کئی نفسیاتی امراض سے بھی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ گہری رنگت کے پتوں والی سبزیاں‘ گاجر‘ کھیرے‘ سیب‘ کیوی‘ کیلے‘ تازہ بیریاں اور ترش پھل زیادہ کھائے جائیں جن کے بے تحاشا فوائد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…