اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بالوں کا گھنا پن کم ہونے لگے اور درمیان میں چاند کی طرح جلد نمایاں ہونے لگے تو اکثر افراد خصوصی شیمپوز، سپلیمنٹس اور علاج پر ہزاروں یا لاکھوں روپے رچ کردیتے ہیں، مگر ایک آسان اور مفت طریقے کو نہیں آزماتے جس کی حمایت سائنس بھی کرتی ہے۔ بالوں سے محرومی صرف مردوں کا مسئلہ نہیں درحقیقت خواتین کی بڑی تعداد کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔
لیکن مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اگر آپ بالوں سے محروم ہونے لگے تو اس آسان طریقے کو آزمائیں اور وہ ہے سر کی مالش، جو کہ بالوں کی نشوونما دوبارہ بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کی قبل از وقت سفیدی دور کرنے والے ٹوٹکے طبی ماہرین کے مطابق سر کی مالش سے کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں میں دوران خون بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں صرف 4 منٹ کی مالش سے ایسے جینز کی سرگرمیوں کو بڑھایا جاسکتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں جبکہ ان جینز کی سرگرمیاں کم ہوتی ہیں جو کہ گنج پن اور ورم کا باعث ہوتی ہیں۔ تحقیق میں اس عام طریقہ کار سے بالوں کے گھنے پن میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ سر پر نرمی سے کی جانے والی مالش سے بالوں کی جڑوں میں خون کا بہاﺅ بڑھتا ہے، یہ طریقہ سر میں خون کی انتہائی چھوٹی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے بالوں کی جڑوںکو وافر مقدار میں خون ملتا ہے اور نشوونما کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ بالوں کی خشکی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ سر کی مالش سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوتا ہے جو کہ گنج پن کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس مالش کے لیے ضروری نہیں کہ کسی تیل کی مدد لی جائے، درحقیقت نہانے کے دوران شیمپو لگاتے ہوئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 3 منٹ تک دونوں ہاتھوں سے سر کے بڑے حصے پرمالش کرنا کافی ہوتا ہے۔