بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا توند کی چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا پیٹ اور کمر کے بڑھتی چربی یا آسان الفاظ میں توند سے نجات میں مشکل کا سامنا ہے؟ تو آپ اکیلے نہیں، دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس تجربے کا سامنا ہوتا ہے۔ ڈائٹنگ سے لے کر جم جانے تک متعدد طریقوں سے لوگ توند سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس اضافی چربی کو جلدازجلد گھلایا جاسکے۔ طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور

ورزش کو معمول بنانا توند کی چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے تاہم کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جن کا استعمال عادت بنانا نکلے ہوئے پیٹ کو سپاٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ جو اور گریاں توند کی چربی گھٹانے کا ایک موثر ذریعہ ایسے فائبر کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہے جو کہ آسانی سے جذب ہوسکے اور یہ عام طور پر دلیہ اور سبزیوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ ایسی غذاﺅں میں جو کا دلیہ، گریاں قابل ذکر ہیں اور اس فائبر کا روزانہ 25 سے 35 گرام کرنا چاہئے جو کہ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کیلے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے والا جز ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز بے وقت کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ کیلے کھانے سے میٹابولزم ریٹ بھی بڑھتا ہے جو کہ توند کی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ تربوز تربوز بھی ایسا پھل ہے جس میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ واٹر ویٹ سے نجات میں مدد دیتا ہے، عام طور پر ایک بالغ فرد کے جسمانی وزن کا 50 سے 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس سے زیادہ مقدار کو واٹر ویٹ کہا جاتا ہے جو کہ پیٹ پھولنے اور سوجن کا باعث بن کر لوگوں کو زیادہ موٹا دکھاتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تربوز کا شربت پینے سے جسمانی چربی گھلتی ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔ دہی پروبائیوٹک غذاﺅں میں صحت کے لیے فائدہ مند ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ کینیڈا میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ ایک کپ دہی کھلائی گئی تو ان کی جسمانی چربی میں 3 سے 4 فیصد

کمی آئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ دہی کو روزانہ کھانا نظام ہاضمہ کو صحت مند بنا کر توند کی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ توند سے نجات میں مددگار بہترین ورزشیں کھیرے اگر آپ کو بے وقت بھوک کے دوران نمکین یا میٹھی چیزیں کھانے کی عادت ہے تو توند کی اضافی چربی سے حیران ہونے کی ضرورت نہیں، چپس کے پیکٹ کو کھولنے کی خواہش پر قابو پانے کے لیے کھیرے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کھیروں میں پانی کی زیادہ مقدار اور کیلوریز کی کمی اسے بے وقت منہ چلانے کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھ کرتیزی سے چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ پپیتا اکثر افراد کو علم نہیں مگر پپیتا موٹاپے سے نجات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث پپیتا کھانے کی عادت پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے۔

جبکہ بے وقت کھانے کی خواہش سے نجات ملتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی وزن میں کمی لاتے ہیں جو کہ توند گھلانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسی طرح یہ پھل نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے جو کہ توند سے نجات کے لیے بہت ضروری ہے۔ پودینہ کیا پیٹ پھولنے کی شکایت رہتی ہے ؟ تو پودینے کی چائے پی کر دیکھیں، پودینے کا استعمال گیس کم کرتا ہے۔

جس سے ہاضمہے کے مسائل بہتر ہوتے ہیں، یہاں تک کہ پودینے کو سونگھنا بھی بھوک کو کم کرکے بسیار خوری سے بچاتا ہے۔ گل بابونہ کی چائے ذہنی تناﺅ اکثر جسمانی وزن میں اضافے خصوصاً توند نکلنے کا امکان بڑھتا ہے، گل بابونہ یا Chamomile چائے جسم کو قدرتی طور پر پرسکون کرکے پیٹ پھولنے کی تکلیف کو کم کرتی ہے۔ جسم میں پانی کی مناسب مقدار توند کی چربی

گھٹانے کے لیے ایک موثر طریقہ ہے جبکہ یہ چائے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ ڈارک چاکلیٹ میں کوکو کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی شرح بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، جس سے جسمانی ورم کم ہوتا ہے جبکہ میٹھے کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق میں دریافت کیا گیا۔

چاکلیٹ کھانا معمول بنانے والوں کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، تاہم اس میٹھی سوغات کو اعتدال میں رہ کر کھانا ہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ دالیں دالوں میں پروٹین اور فائبر کافی زیادہ ہوتے ہیں جو کہ سہ پہر کو چربی والی اشیاءکھانے کی خواہش کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ دالوں کو کھانے سے آئرن جسم کا حصہ بنتا ہے جو کہ میٹابولزم کے افعال کو ہموار رکھتا ہے۔

ہری مرچیں اپنے کھانے کو ہری مرچوں سے بھردیں اور یقین کریں کہ اس عادت سے آپ بہت تیزی سے توند کی چربی گھلاسکتے ہیں، ہری مرچوں سے نہ صرف میٹابولزم بہتر ہوتا ہے بلکہ اس میں موجود اجزا بسیار خوری سے روکنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔ آملیٹ یا کسی بھی غذا میں ہری مرچوں کو شامل کرکے آپ پیٹ سپاٹ کرنے کے مقصد کو جلد حاصل کرسکتے ہیں۔

بادام اداموں کی کچھ مقدار کو روز کھانا جسمانی میٹابولزم کو بہتر بناکر موٹاپے اور توند سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ بہت تیزی سے چربی گھلاتا ہے۔ یہ گری دل کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ بے وقت بھوک کو کنٹرول میں رکھتی ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹس توند گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ چند گرام بادام کھانا بہت تیزی سے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سبز چائے اگر

آپ کو سبز چائے پینا پسند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ مشروب کمر اور پیٹ کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی توانائی بڑھانے، ہاضمہ بہتر کرنے اور چربی گھلانے کا عمل تیز کرتا ہے۔ سبز چائے پینے سے موٹاپے سے نجات کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے اور ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اسے پینے سے چند دنوں میں ڈیڑھ کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…