جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک کے زیادہ استعمال کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ،اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً تصاویر اور سیلفیز کو بہت زیادہ پوسٹ کرنا نرگسیت یا یوں کہہ لیں کہ ایک ذہنی عارضے کا امکان بڑھاتا ہے۔ یہ بات برطانیہ اور اٹلی کی یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی۔

سوانسیا یونیورسٹی اور میلان یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس وقت دنیا کی لگ بھگ 20 فیصد آبادی سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کررہی ہے اور ان میں نرگسیت (اپنے آپ سے محبت یا خودپرستی) کی عادات پیدا ہوسکتی ہیں۔  فیس بک بن سکتی ہے ڈپریشن کا باعث؟ اس تحقیق کے دوران محققین نے 4 ماہ تک 18 سے 34 سال کے 74 افراد میں آنے والی شخصی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رضاکاروں کے سوشل میڈیا جیسے فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ کے استعمال کا بھی تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً تصاویر کی پوسٹنگ کرنے والوں میں نرگسیت کے شکار افراد کی عادات میں مبتلا ہونے کا امکان 4 ماہ کے دوران اوسطاً 25 فیصد تک بڑھ گیا۔ نرگسیت میں لوگ خود کو ہر چیز کا مستحق سمجھنے لگتے ہیں اور دیگر کا استحصال کرتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تحریری پوسٹس کرنے والے افراد جیسے ٹوئیٹس وغیرہ میں اس طرح کے اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔  کیا آپ فیس بک پر متاثر کن اقوال شیئر کرتے ہیں؟ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نرگسیت کے شکار افراد میں یہ عارضہ جتنا بڑھتا ہے، وہ تحریری پوسٹس میں اتنی زیادہ کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر افراد بغیر کسی مقصد کے سوشل میڈیا کو گھنٹوں تک استعمال کرتے ہیں خصوصاً فیس بک استعمال کرنے والوں میں یہ امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی اوپن سائیکولوجی جرنل میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…