منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چہرے کی رونق بڑھانے کیلئے 2 اجزاء سے تیار کردہ گھریلو ماسک

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کون اپنے چہرے کو خوبصورت اور پر رونق نہیں رکھنا چاہتا، لیکن ماحولیات میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔ اپنی اندورونی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنی ظاہری شخصیت کو بھی متاثر کن بنانے کے لیے خود پر بہت محنت کرتے ہیں۔ سردیوں میں قدرتی غذاؤں سے جلد کی حفاظت کریں۔

تھکاوٹ، دھوپ، مٹی اور نیند کی کمی کے باعث چہرے کی رونق میں جو کمی آجاتی ہے، اسے پارلر جاکر مہنگے مہنگے فیشلز اور ماسک کی مدد سے واپس لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ خوبصورت اور تر و تازہ نظر آنے کے لیے کئی مہنگے ترین پروڈکس کا بھی استعمال کرتی ہیں۔ تاہم بہت سے ایسے میک اپ پروڈکس میں کیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں، جو چہرے کی کھوئی چمک واپس لانے کے بجائے کبھی کبھار جلد کو خراب بھی کردیتے ہیں۔ جبکہ آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوپاتا کہ کون سا پروڈک آپ کی جلد کو خراب نہیں کرے گا۔ جگمگاتی جلد کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں ایسے میں ان کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈک کے استعمال کے بجائے اپنے کچن میں موجود اجزاء کا استعمال کریں، جو آپ کے چہرے کو اس سے کئی زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہاں ہر گھر میں موجود ان 2 اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے نہایت آسان فیشل ماسک تیار کرکے استعمال کریں۔ 1- ایک ہی رات میں جلد چمکدار بنانے کے لیے کوکونٹ ملک (coconut milk) – دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا جوس – ایک کھانے کا چمچ،طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملاکر چہرے پر 10 منٹ کے لیے لگائیں جس کے بعد پانی سے چہرہ دھولیں۔ 2- کیل مہاسوں کی صفائی کے لیے انڈے کی سفیدی – ایک کھانے کا چمچ ،لیمو کا رس – ایک چائے کا چمچ،طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملا کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔

جس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ 3- چکنی جلد سے نجات کے لیے ایلو ویرا جیل (گھیگوار) – دو کھانے کے چمچ ،ہلدی – ایک چائے کا چمچ ،طریقہ: گھیگوار اور ہلدی کو اچھی طرح ملا کر 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ 4- صحت مند جلد کے لیے کوکونٹ ملک (coconut milk) – ایک کھانے کے چمچ ،ہلدی – ایک چائے کا چمچ

طریقہ: اس پیسٹ کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ 5- سدا جوان دکھنے والی جلد کے لیے شہد – دو کھانے کے چمچ کافی (coffee) – دو کھانے کے چمچ طریقہ: 10 سے 15 منٹ کے لیے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں، بعدازاں گرم پانی سے چہرہ دھو کر اسے صاف کرلیں۔ 6- پر رونق جلد کے لیے لیمو کا رس – دو چائے کے چمچ ،دہی  دو کھانے

کے چمچ ،طریقہ: اس کا پیسٹ تیار کرکے 30 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ 7- دانوں سے نجات کے لیے دارچینی پاؤڈر – 1⁄4 چائے کا چمچ ،شہد – دو کھانے کے چمچ ،طریقہ: پیسٹ کو صرف 5 منٹ چہرے پر لگائیں اور یخ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ کسی اجزاء سے الرجی ہونے کی صورت میں پہلے معالج سے ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…