اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

نیند کی کمی کا ایک اور چونکا دینے والا نقصان سامنے آگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نیویارک، بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرد ہونے کے بعد کون ہوگا جو گرم کمبل میں اضافی نیند کے مزے لینا نہیں چاہتا ہوگا؟ اس آرام سے ہٹ کر بھی ایک وجہ ہے جو کہ آپ کو بستر پر زیادہ دیر تک قیام کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔ درحقیقت 7 سے 8 گھنٹے کی نیند آپ کو ڈی ہائیڈریشن

سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیند کا مختصر یا بہت زیادہ دورانیہ گردوں کے افعال کو کم کرتا ہے اور اب پہلی بار معلوم ہوا کہ نیند اور ڈی ہائیڈریشن کے درمیان بھی تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے دوران امریکا اور چین میں 25 ہزار سے زائد بالغ افراد کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا جن سے ان کی غذائی عادات معلوم کرکے پیشاب کے نمونے لیے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ 6 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہیں، ان میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق جسم میں سیال کی سطح کو دن اور رات میں ریگولیٹ کرنے والا ہارمون نیند کی کمی کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر لوگ کم سوتے ہیں تو وہ اس ہارمون کی ریلیز سے محروم ہوسکتے ہیں جس سے جسم کا ہائیڈریشن کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج معلوم ہوا کہ ناکافی نیند کے بعد اگر آپ اگلی صبح چڑچڑا پن محسوس کریں تو زیادہ پانی پینا مت بھولیں۔ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں چڑچڑے پن، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، سردرد، گردوں کے افعال میں کمی، سر چکرانے اور جسمانی کارکردگی متاثر ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سلیپ میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…