ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جسم میں انسولین کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لئے اس چائے کا استعمال معمول بنائیں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لونگ تقریباً ہر قسم کے پکوان میں استعمال ہوتی ہے کیوں کہ اس سے کھانے میں ایک الگ ذائقہ آجاتا ہے۔ ہر مصالحے کا سب سے اہم جز لونگ کو ہی مانا جاتا ہے۔ لونگ کا استعمال سردیوں میں بڑھ جاتا ہے کیوں کہ یہ کھانسی نزلے اور پیٹ کی خرابی میں بھی مددگار مانی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لونگ آپ کے خون میں شوگر کی سطح

(blood sugar level) کو بھی مستحکم رکھنے میں مددگار ہے؟ ذیابیطس کی روک تھام کے لیے لونگ کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟ لونگ کا یہ فائدہ زندگی آسان بنادے گا انسولین ہمارے جسم کا ایک ایسا ہارمون ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو کنڑول میں رکھتا ہے، لیکن وہ افراد جنہیں ذیابیطس ہے ان کا یہ ہارمون اس طرح کام نہیں کرپاتا جس طرح اسے کرنا چاہیے۔ اس دوران انسولین ہارمون اس بات کا اندازہ نہیں لگا پاتا کہ جسم کو کتنی شوگر کی ضرورت ہے اور کتنی غیر ضروری ہے۔ ایسے میں لونگ کا تیل بھی کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں لونگ کی ایک خاص چائے کی ترکیب بھی بتائی جارہی ہے، جسے آپ باآسانی گھر میں تیار کرسکتے ہیں: ایک چائے کے چمچ لونگ کو گرائنڈ کرلیں۔ اس کے بعد اس کے پاؤڈر کو ایک کپ پانی میں 8 سے 10 منت تک کے لیے ابال لیں۔ جیسے ہی یہ ابلنے لگے تو آدھا چائے کا چمچ چائے کا پاؤڈر ڈال کر اسے چند اور منٹ کے لیے پکائیں۔ بعدازاں چھان کر ٹھنڈا کرلیں اور اس چائے کو پی لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…