بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہرنیا کیسے شکار بناتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرنیا ایک ایسا مرض ہے جو زیادہ تر مردوں میں عام ہوتا ہے تاہم خواتین بھی اس کا شکار ہوسکتی ہیں۔ اس مرض میں پیٹ کے کمزور حصے سے آنتیں یا دیگر اعضا پیٹ کے باہر خارج ہوکر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں نظر آتے ہیں۔

عام طور پر ہرنیا شکم میں زیادہ عام ہوتا ہے مگر یہ ناف، ران کے اوپری حصے اور gorin کے حصے میں بھی ہوسکتا ہے، یہ پیدائشی بھی ہوسکتا ہے تاہم زیادہ تر یہ عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں سامنے آتا ہے۔ ہرنیا کی وجوہات ہرنیا اس وقت کسی کو شکار بناسکتا ہے جب کمزور مسلز یا مسلز میں کمزوری جسم کے اندر ٹشوز کے ٹوٹنے اور مرمت کے قدرتی چکر میں مداخلت کا باعث بن جائے۔ عمر میں اضافہ، دائمی کھانسی اور سرجری سے ہونے والا نقصان مسلز کی کمزوری کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ بہت بھاری بوجھ اٹھانا، قبض رہنا، معدے میں سیال کا اجتماع یا اس حصے کی سرجری سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے۔ ہرنیا کی علامات اس مرض کی سب سے عام علامت متاثرہ حصے میں ایک گلٹی ابھرنا ہے۔ دیگر عام علامات میں متاثرہ حصے میں درد یا بے سکون، کمزوری یا معدے میں بھاری پن، متاثرہ حصے میں جلن یا خارش کا احساس، سینے میں درد، نگلنے میں مشکل اور سینے میں جلن قابل ذکر ہیں۔ پیشاب کی نالی میں سوزش کی 8 علامات کونسےعناصر خطرہ بڑھاتے ہیں؟ خاندان میں ہرنیا کی تاریخ، موٹاپا، دائمی قبض، کھانسی اور تمباکو نوشی سے اس مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ علاج کیا ہے؟ اس کی تشخیص عام طور پر ڈاکٹر مکتلف طریقوں سے کرتے ہیں اور عام طور پر اس کا علاج سرجری سے ہی ہوتا ہے، مگر کچھ اقسام میں ادویات بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…