اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

جواں‌ عمر افراد کے بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ طبی ماہرین نے وجہ بتا دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کے مطابق چینی، نمک، مشروبات کا بہت زیادہ استعمال قبل از وقت بالوں میں سفیدی کا باعث بن سکتا ہے۔ کم عمری میں بالوں کا سفید ہونا عام مسئلہ بن چکا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کی خوراک میں بہت زیادہ چینی سے بنی غذائیں شامل ہیں۔

تو یہ بالوں کو سفید کرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم میں کاپر کی کمی بالوں کی سفیدی کا سبب بن سکتی ہے، یہ مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔ سفید بالوں‌سے بچنے کیلئے چند اہم اقدامات نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار کو جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جن میں بالوں کی قبل ازوقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ مشروبات بھی قبل ازوقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…